Surah Al Insan Ayat 25 (76:25)
The Man · Juz 29 · Madani
وَ اذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ بُكْرَةً وَّ اَصِیْلًاﭕ 25
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور صبح و شام اپنے رب کا نام یاد کرو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اپنے رب کا نام صبح و شام یاد کرو ۔
Tafseer (Urdu)
{و اذكر اسم ربك بكرة و اصیلا: اور صبح و شام اپنے رب کا نام یاد کرو۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ بعض مفسرین کے نزدیک یہاں ذکر سے نماز مراد ہے چنانچہ صبح کے ذکر سے نماز فجر اور شام کے ذکر سے ظہر اور عصر کی نمازیں مراد ہیں جبکہ رات کے کچھ حصے میں سجدہ کرنے سے مراد یہ ہے کہ مغرب اور عشاء کی نمازیں پڑھیں اورباقی لمبی رات میں اللہ تعالی کی پاکی بیان کرنے سے مراد یہ ہے کہ فرائض کی ادائیگی کے بعد نوافل پڑھتے رہیں یوں اس میں تہجد کی نماز بھی شامل ہو گئی اوربعض مفسرین نے فرمایا ہے کہ یہاں ذکر سے مراد زبان سے ذکر کرنا ہے اور مقصود یہ ہے کہ دن رات کے تمام اوقات میں دل اور زبان سے اللہ تعالی کے ذکر میں مشغول رہیں ۔( خازن الانسان تحت الایۃ: ۲۵-۲۶ ۴ / ۳۴۲)