Surah Al Insan Ayat 24 (76:24)
The Man · Juz 29 · Madani
فَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَ لَا تُطِعْ مِنْهُمْ اٰثِمًا اَوْ كَفُوْرًا 24
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو اپنے رب کے حکم پر ڈٹے رہو اور ان میں کسی گناہگار یا ناشکری کرنے والے کی بات نہ سنو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو اپنے رب کے حکم پر صابر رہو اور ان میں کسی گنہگار یا ناشکرے کی بات نہ سنو۔
Tafseer (Urdu)
{فاصبر لحكم ربك: تو اپنے رب کے حکم پر ڈٹے رہو۔} شان نزول: عتبہ بن ربیعہ اور ولید بن مغیرہ یہ دونوں نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے پاس آئے اور کہنے لگے کہ اگر اپ عورتیں اور مال حاصل کرنے کے لئے اپنے دین کی تبلیغ کر رہے ہیں تو ا س کام سے باز آئیے اور عتبہ نے کہا کہ اگر آپ ایسا کریں گے تو میں اپنی بیٹی سے آپ کی شادی کر دوں گا اور مہر کے بغیر آپ کی خدمت میں حاضر کردوں گا اور ولید نے کہا کہ میں آپ کو اتنا مال دے دوں گا کہ آپ راضی ہوجائیں گے۔ اس پریہ آیت نازل ہوئی اور اللہ تعالی نے اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے ارشاد فرمایا:اے پیارے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ رسالت کی تبلیغ فرما کر اور اس میں مشقتیں اٹھا کر اور دین کے دشمنوں کی ایذائیں برداشت کرکے اپنے رب عزوجل کے حکم پر ڈٹے رہیں اور ان میں کسی گنہگار یا ناشکری کرنے والے کی بات نہ سنیں ۔( خازن الانسان تحت الایۃ: ۲۴ ۴ / ۳۴۲)