Surah Al Insan Ayat 23 (76:23)
The Man · Juz 29 · Madani
اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا عَلَیْكَ الْقُرْاٰنَ تَنْزِیْلًا 23
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attari(اے حبیب!) بیشک ہم نے تم پر تھوڑا تھوڑا کرکے قرآن اتارا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبے شک ہم نے تم پر قرآن بَتَدْرِیج اتارا۔
Tafseer (Urdu)
{انا نحن نزلنا علیك القران تنزیلا: بیشک ہم نے تم پر تھوڑا تھوڑا کرکے قرآن اتارا۔} اے پیارے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ہم نے اپ پر ایک ہی مرتبہ پورا قران نازل نہیں کیا بلکہ ایت ایت کر کے تھوڑا تھوڑا نازل کیا اورا س میں اللہ تعالی کی بڑی حکمتیں ہیں ۔اس سے مقصودحضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے دل کو تقویت دینا ہے گویا کہ اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا: ’’اے پیارے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم یہ کافر اگرچہ قران کو کہانت اور جادو کہتے ہیں لیکن میں تاکید کے ساتھ فرماتا ہوں کہ یہ قران میری طرف سے وحی ہےحق ہے اورہم نے اسے تھوڑا تھوڑا کر کے نازل کیا ہے لہذا اپ کافروں کی طعنہ زنی سے دلبرداشتہ نہ ہوں کیونکہ اپ سچے نبی ہیں ۔( خازن الانسان تحت الایۃ: ۲۳ ۴ / ۳۴۱ روح البیان الانسان تحت الایۃ: ۲۳ ۱۰ / ۲۷۷ ملتقطا)