Surah Al Insan Ayat 22 (76:22)
The Man · Juz 29 · Madani
اِنَّ هٰذَا كَانَ لَكُمْ جَزَآءً وَّ كَانَ سَعْیُكُمْ مَّشْكُوْرًا 22
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attari(ان سے فرمایا جائے گا) بیشک یہ تمہارے لیے صلہ ہے اور تمہاری محنت کی قدر کی گئی ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanان سے فرمایا جائے گا یہ تمہارا صِلہ ہے اور تمہاری محنت ٹھکانے لگی۔
Tafseer (Urdu)
{ان هذا كان لكم جزآء: بیشک یہ تمہارے لیے صلہ ہے۔} جب جنت میں داخل ہونے کے بعد جنتی اس کی نعمتوں کا مشاہدہ کریں گے تو ان سے فرمایا جائے گا : بیشک یہ نعمتیں اللہ تعالی کی طرف سے تمہاری اطاعت اور فرمانبرداری کا صلہ ہے اور تمہاری محنت کی قدر کی گئی ہے کہ تم سے تمہارا رب عزوجل راضی ہوا اور اس نے تمہیں ثواب عظیم عطا فرمایا۔( خازن الانسان تحت الایۃ: ۲۲ ۴ / ۳۴۱ مدارک الانسان تحت الایۃ: ۲۲ ص۱۳۰۸ ملتقطا)