Surah Al Insan Ayat 21 (76:21)
The Man · Juz 29 · Madani
عٰلِیَهُمْ ثِیَابُ سُنْدُسٍ خُضْرٌ وَّ اِسْتَبْرَقٌ٘-وَّ حُلُّوْۤا اَسَاوِرَ مِنْ فِضَّةٍۚ-وَ سَقٰىهُمْ رَبُّهُمْ شَرَابًا طَهُوْرًا 21
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariان پرباریک اور موٹے ریشم کے سبز کپڑے ہوں گے اور انہیں چاندی کے کنگن پہنائے جائیں گے اور ان کا رب انہیں پاکیزہ شراب پلائے گا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanان کے بدن پر ہیں کریب کے سبز کپڑے اور قنا دیز کے اور انھیں چاندی کے کنگن پہنائے گئے اور انھیں ان کے رب نے ستھری شراب پلائی۔
Tafseer (Urdu)
{علیهم: ان پر ہیں ۔} یعنی ان جنتیوں کے بدن پرباریک اور موٹے ریشم کے سبز کپڑے ہوں گے اور انہیں چاندی کے (بھی) کنگن پہنائے جائیں گے اور ان کا رب عزوجل انہیں پاکیزہ شراب پلائے گاجو کہ انتہائی پاک صاف ہو گی نہ اسے کسی کا ہاتھ لگا ہو گانہ کسی نے اسے چھوا ہو گا اور نہ وہ پینے کے بعد دنیا کی شراب کی طرح جسم کے اندر سڑ کر پیشاب بنے گی بلکہ اس شراب کی صفائی کا یہ عالم ہے کہ جسم کے اندر اتر کر پاکیزہ خوشبو بن کر جسم سے نکلتی ہے اور جنت میں رہنے والوں کو کھانے کے بعدشراب پیش کی جائے گی اسے پینے سے ان کے پیٹ صاف ہوجائیں گے اور جو کچھ انہوں نے کھایا ہو گا وہ پاکیزہ خوشبو بن کر ان کے جسموں سے نکلے گا اور ان کی خواہشیں اور رغبتیں پھرتازہ ہوجائیں گی۔( خازن الانسان تحت الایۃ: ۲۱ ۴ / ۳۴۱)