Surah Al Insan Ayat 20 (76:20)
The Man · Juz 29 · Madani
وَ اِذَا رَاَیْتَ ثَمَّ رَاَیْتَ نَعِیْمًا وَّ مُلْكًا كَبِیْرًا 20
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جب تووہاں دیکھے گا تو نعمتیں اور بہت بڑی سلطنت دیکھے گا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جب تو ادھر نظر اٹھائے ایک چین دیکھے اور بڑی سلطنت۔
Tafseer (Urdu)
{و اذا رایت ثم: اور جب تووہاں دیکھے گا۔} یعنی اے جنت میں داخل ہونے والے!جب تو جنت میں نظر اٹھائے گا تو وہاں ایسی نعمتیں دیکھے گا جن کا وصف بیان نہیں کیا جا سکتا اورتو وہاں بہت بڑی سلطنت دیکھے گا جس کی حد اور انتہا نہیں نہ اسے زوال ائے گا نہ جنتی کو وہاں سے منتقل کیاجائے گا اور اس سلطنت کی وسعت کا یہ عالم ہے کہ ادنی مرتبے کا جنتی جب اپنے ملک کو دیکھے گا توایک ہزار برس کی راہ تک ایسے ہی دیکھے گا جیسے اپنے قریب کی جگہ دیکھتاہو اور قوت ودبدبے کا یہ حال ہوگا کہ فرشتے بھی اجازت کے بغیر نہیں آئیں گے۔( خازن الانسان تحت الایۃ: ۲۰ ۴ / ۳۴۱ جلالین الانسان تحت الایۃ: ۲۰ ص۴۸۴ ملتقطا)