Surah Al Insan Ayat 19 (76:19)
The Man · Juz 29 · Madani
وَ یَطُوْفُ عَلَیْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُوْنَۚ-اِذَا رَاَیْتَهُمْ حَسِبْتَهُمْ لُؤْلُؤًا مَّنْثُوْرًا 19
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ان کے آس پاس ہمیشہ رہنے والے لڑکے (خدمت کیلئے) پھریں گے جب تو انہیں دیکھے گا تو تُو انہیں بکھرے ہوئے موتی سمجھے گا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ان کے آس پاس خدمت میں پھریں گے ہمیشہ رہنے والے لڑکے جب تو انھیں دیکھے تو انھیں سمجھے کہ موتی ہیں بکھیرے ہوئے۔
Tafseer (Urdu)
{و یطوف علیهم ولدان مخلدون: اور ان کے آس پاس ہمیشہ رہنے والے لڑکے پھریں گے۔} ارشاد فرمایا کہ اور ان نیک بندوں کے آس پاس ہمیشہ رہنے والے لڑکے خدمت کیلئے پھریں گے وہ لڑکے نہ کبھی مریں گے نہ بوڑھے ہوں گے نہ ان میں کوئی تبدیلی آئے گی اور نہ وہ خدمت کرنے سے اکتائیں گے اور ان کے حسن کا یہ عالم ہوگا کہ جب تو انہیں دیکھے گا تو توانہیں ایسے سمجھے گا جس طرح صاف شفاف فرش پر چمکیلے موتی بکھرے ہوئے ہوں ۔ اس حسن اورپاکیزگی کے ساتھ جنتی لڑکے خدمت میں مشغول ہوں گے۔( خازن الانسان تحت الایۃ: ۱۹ ۴ / ۳۴۱ روح البیان الانسان تحت الایۃ: ۱۹ ۱۰ / ۲۷۳ ملتقطا)