Surah Al Insan Ayat 28 (76:28)
The Man · Juz 29 · Madani
نَحْنُ خَلَقْنٰهُمْ وَ شَدَدْنَاۤ اَسْرَهُمْۚ-وَ اِذَا شِئْنَا بَدَّلْنَاۤ اَمْثَالَهُمْ تَبْدِیْلًا 28
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariہم نے انہیں پیدا کیا اور ان کے اعضا اور جوڑ مضبوط کئے اور ہم جب چاہیں ان جیسے اور بدل دیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanہم نے انھیں پیدا کیا اور ان کے جوڑ بند مضبوط کئے اور ہم جب چاہیں ان جیسے اور بدل دیں ۔
Tafseer (Urdu)
{نحن خلقنهم: ہم نے انہیں پیدا کیا۔} ارشاد فرمایا کہ ہم نے انہیں منی سے پیدا کیا اور ان کے اعضاء اور جوڑ مضبوط کئے تاکہ ان کے لئے کھڑے ہونا بیٹھنا پکڑنا اور حرکت کرنا ممکن ہو جائے اور خالق کا حق یہ ہے کہ اس کا شکر ادا کیا جائے اور ا س کی ناشکری نہ کی جائے اورہم جب چاہیں انہیں ہلاک کردیں اوران کی بجائے تخلیق میں ان جیسے اور لوگ لے ائیں جو کہ اطاعت شعار ہوں ۔(روح البیان الانسان تحت الایۃ: ۲۸ ۱۰ / ۲۷۹ مدارک الانسان تحت الایۃ: ۲۸ ص۱۳۰۸ ملتقطا)