Surah Al Mursalat Ayat 6 (77:6)
The Emissaries · Juz 29 · Makki
عُذْرًا اَوْ نُذْرًا 6
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariعذر کی گنجائش نہ چھوڑنے کیلئے یا ڈرانے کیلئے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanحجت تمام کرنے یا ڈرانے کو ۔
Tafseer (Urdu)
{عذرا او نذرا: عذر کی گنجائش نہ چھوڑنے کیلئے یا ڈرانے کیلئے۔} یعنی ذکر کا القا کرنا ا س لئے ہے کہ مخلوق میں سے کسی کے لئے عذر بیان کرنے کی کوئی گنجائش نہ ر ہے یا انہیں (اللہ تعالی کے عذاب سے) ڈرانے کے لئے ہے۔( صاوی المرسلات تحت الایۃ: ۶ ۶ / ۲۲۹۳) {انما توعدون: بیشک جس بات کا تم سے وعدہ کیا جارہا ہے۔} اللہ تعالی نے پانچ صفات کی قسم ذکر کر کے ارشاد فرمایا کہ اے کفار مکہ ! مرنے کے بعد اٹھائے جانےعذاب دئیے جانے اور قیامت کے انے کا جو تم سے وعدہ کیا جا رہا ہے یہ بات ضرور واقع ہونے والی ہے اور اس کے ہونے میں کچھ بھی شک نہیں ۔( جلالین المرسلات تحت الایۃ: ۷ ص۴۸۵ مدارک المرسلات تحت الایۃ: ۷ ص۱۳۱۰ ملتقطا)