Surah An Naba Ayat 27 (78:27)
The Tidings · Juz 30 · Makki
اِنَّهُمْ كَانُوْا لَا یَرْجُوْنَ حِسَابًا 27
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک وہ حساب کا خوف نہ رکھتے تھے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک انہیں حساب کا خوف نہ تھا۔
Tafseer (Urdu)
{انهم كانوا لا یرجون حسابا: بیشک وہ حساب کا خوف نہ رکھتے تھے۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ کفار اس سزا کے مستحق اس وجہ سے ہوئے ہیں کہ وہ اخرت میں اپنے اعمال کا حساب ہونے کا خوف نہ رکھتے تھے کیونکہ وہ مرنے کے بعد اٹھنے کاانکار کرتے تھے اور انہوں نے ہماری وحدانیت اور ہمارے انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کی صداقت کے دلائل پر مشتمل آیتوں کو بہت زیادہ جھٹلایا تھا۔( روح البیان النبا تحت الایۃ: ۲۷-۲۸ ۱۰ / ۳۰۶ خازن النبا تحت الایۃ: ۲۷-۲۸ ۴ / ۳۴۷-۳۴۸ ملتقطا)