IQRA QURAN Logo

IQRA QURAN

Your Digital Companion

Surah 78

عَمَّ یَتَسَآءَلُوْنَۚ (1)

لوگ آپس میں کس چیز کے بارے میں سوال کر رہے ہیں؟.

عَنِ النَّبَاِ الْعَظِیْمِۙ (2)

بڑی خبر کے متعلق۔

الَّذِیْ هُمْ فِیْهِ مُخْتَلِفُوْنَﭤ(3)

جس میں انہیں اختلاف ہے۔

كَلَّا سَیَعْلَمُوْنَۙ (4)

خبردار! وہ جلد جان جائیں گے۔

ثُمَّ كَلَّا سَیَعْلَمُوْنَ(5)

پھرخبردار! وہ جلد جان جائیں گے۔

اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ مِهٰدًاۙ (6)

کیا ہم نے زمین کو بچھونا نہ بنایا؟

وَّ الْجِبَالَ اَوْتَادًاﭪ (7)

اور پہاڑوں کو میخیں ۔

وَّ خَلَقْنٰكُمْ اَزْوَاجًاۙ (8)

اور ہم نے تمہیں جوڑے پیدا کیا۔

وَّ جَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًاۙ (9)

اور تمہاری نیند کو آرام کا ذریعہ بنایا۔

وَّ جَعَلْنَا الَّیْلَ لِبَاسًاۙ (10)

اور رات کو ڈھانپ دینے والی بنایا۔

وَّ جَعَلْنَا النَّهَارَ مَعَاشًا۪ (11)

اور دن کو روزی کمانے کا وقت بنایا ۔

وَّ بَنَیْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًاۙ (12)

اور تمہارے اوپر سات مضبوط آسمان بنائے۔

وَّ جَعَلْنَا سِرَاجًا وَّهَّاجًاﭪ (13)

ا ور ایک نہایت چمکتا چراغ (سورج) بنایا۔

وَّ اَنْزَلْنَا مِنَ الْمُعْصِرٰتِ مَآءً ثَجَّاجًاۙ (14)

اور بدلیوں سے زور دار پانی اُتارا۔

لِّنُخْرِ جَ بِهٖ حَبًّا وَّ نَبَاتًاۙ (15)

تاکہ اس کے ذریعے اناج اور سبزہ نکالیں ۔

وَّ جَنّٰتٍ اَلْفَافًاﭤ(16)

اور گھنے باغات۔

اِنَّ یَوْمَ الْفَصْلِ كَانَ مِیْقَاتًاۙ (17)

بیشک فیصلے کا دن ایک مقرر وقت ہے۔

یَّوْمَ یُنْفَخُ فِی الصُّوْرِ فَتَاْتُوْنَ اَفْوَاجًاۙ (18)

جس دن صور میں پھونک ماری جائے گی تو تم فوج در فوج چلے آؤ گے۔

وَّ فُتِحَتِ السَّمَآءُ فَكَانَتْ اَبْوَابًاۙ (19)

اور آسمان کھول دیا جائے گا تو وہ دروازے بن جائے گا۔

وَّ سُیِّرَتِ الْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَابًاﭤ(20)

اور پہاڑ چلائے جائیں گے تو وہ ایسے ہوجائیں گے جیسے باریک چمکتی ہوئی ریت جو دور سے پانی کا دھوکا دیتی ہے۔

اِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَادًاﭪ (21)

بیشک جہنم تاک میں ہے۔

لِّلطَّاغِیْنَ مَاٰبًاۙ (22)

سرکشوں کے لئے ٹھکانہ ہے۔

لّٰبِثِیْنَ فِیْهَاۤ اَحْقَابًاۚ (23)

اس میں مدتوں رہیں گے۔

لَا یَذُوْقُوْنَ فِیْهَا بَرْدًا وَّ لَا شَرَابًاۙ (24)

اس میں کسی طرح کی ٹھنڈک کا مزہ نہ چکھیں گے اور نہ کچھ پینے کو۔

اِلَّا حَمِیْمًا وَّ غَسَّاقًاۙ (25)

مگر کھولتا پانی اور دوزخیوں کی پیپ۔

جَزَآءً وِّفَاقًاﭤ(26)

برابر بدلہ ہوگا۔

اِنَّهُمْ كَانُوْا لَا یَرْجُوْنَ حِسَابًاۙ (27)

بیشک وہ حساب کا خوف نہ رکھتے تھے۔

وَّ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا كِذَّابًاﭤ(28)

اور انہوں نے ہماری آیتوں کو بہت زیادہ جھٹلایا ۔

وَ كُلَّ شَیْءٍ اَحْصَیْنٰهُ كِتٰبًاۙ (29)

اور ہم نے ہر چیز لکھ کر شمار کر رکھی ہے۔

فَذُوْقُوْا فَلَنْ نَّزِیْدَكُمْ اِلَّا عَذَابًا۠ (30)

تواب چکھو تو ہم تمہارے عذاب ہی کو بڑھائیں گے ۔

اِنَّ لِلْمُتَّقِیْنَ مَفَازًاۙ (31)

بیشک ڈر والوں کے لئے کامیابی کی جگہ ہے۔

حَدَآىٕقَ وَ اَعْنَابًاۙ (32)

باغات اور انگورہیں ۔

وَّ كَوَاعِبَ اَتْرَابًاۙ (33)

اور اٹھتے جوبن والیاں جو ایک عمر کی ہیں ۔

وَّ كَاْسًا دِهَاقًاﭤ(34)

اور چھلکتا جام ہے۔

لَا یَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا وَّ لَا كِذّٰبًاﭕ(35)

وہ جنت میں نہ کوئی بیہودہ بات سنیں گے اورنہ ایک دوسرے کوجھٹلانا۔

جَزَآءً مِّنْ رَّبِّكَ عَطَآءً حِسَابًاۙ (36)

(یہ) بدلہ ہے تمہارے رب کی طرف سے نہایت کافی عطا۔

رَّبِّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا الرَّحْمٰنِ لَا یَمْلِكُوْنَ مِنْهُ خِطَابًاۚ (37)

وہ جو آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کا رب ہے، نہایت رحم فرمانے والا ہے، لوگ اس سے بات کرنے کا اختیار نہ رکھیں گے۔

یَوْمَ یَقُوْمُ الرُّوْحُ وَ الْمَلٰٓىٕكَةُ صَفًّا ﯼ لَّا یَتَكَلَّمُوْنَ اِلَّا مَنْ اَذِنَ لَهُ الرَّحْمٰنُ وَ قَالَ صَوَابًا(38)

جس دن جبریل اور سب فرشتے صفیں بنائے کھڑے ہوں گے۔ کوئی نہ بول سکے گا مگر وہی جسے رحمٰن نے اجازت دی ہو اور اس نے ٹھیک بات کہی ہو۔

ذٰلِكَ الْیَوْمُ الْحَقُّۚ-فَمَنْ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰى رَبِّهٖ مَاٰبًا(39)

وہ سچا دن ہے، اب جو چاہے اپنے رب کی طرف راہ بنالے۔

اِنَّاۤ اَنْذَرْنٰكُمْ عَذَابًا قَرِیْبًا ﭺ یَّوْمَ یَنْظُرُ الْمَرْءُ مَا قَدَّمَتْ یَدٰهُ وَ یَقُوْلُ الْكٰفِرُ یٰلَیْتَنِیْ كُنْتُ تُرٰبًا۠ (40)

بیشک ہم تمہیں ایک قریب آئے ہوئے عذاب سے ڈراچکے جس دن آدمی وہ دیکھے گا جو اس کے ہاتھوں نے آگے بھیجا اور کافر کہے گا: اے کاش کہ میں کسی طرح مٹی ہوجاتا۔

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔