Surah An Naba Ayat 29 (78:29)
The Tidings · Juz 30 · Makki
وَ كُلَّ شَیْءٍ اَحْصَیْنٰهُ كِتٰبًا 29
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ہم نے ہر چیز لکھ کر شمار کر رکھی ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ہم نے ہر چیز لکھ کر شمار کر رکھی ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و كل شیء احصینه كتبا: اور ہم نے ہر چیز لکھ کر شمار کر رکھی ہے۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ ہم نے لوح محفوظ میں ہر چیز لکھ کر شمار کر رکھی ہے اور کافروں کے تمام نیک اور برے اعمال ہمارے علم میں ہیں ہم انہیں ان کے اعمال کے مطابق جزا دیں گے اور آخرت میں جب کفار کو عذاب دیاجائے گاتواس وقت ان سے کہا جائے گا کہ اب اپنی سزا کے طور پر جہنم کا عذاب چکھو اورہم تمہارے عذاب پر عذاب ہی کو بڑھائیں گے۔( خازن النبا تحت الایۃ: ۲۹-۳۰ ۴ / ۳۴۸ جلالین النبا تحت الایۃ: ۲۹-۳۰ ص ۴۸۷ روح البیان النبا تحت الایۃ: ۲۹-۳۰ ۱۰ / ۳۰۶-۳۰۷ ملتقطا) اہل جہنم پر سب سے زیادہ سخت اور تکلیف دہ ایت: حضرت حسن بن دینار رحمۃاللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں میں نے حضرت ابوبرزہ رضی اللہ تعالی عنہ سے پوچھا: اللہ تعالی کی کتاب میں وہ کون سی ایت ہے جو اہل جہنم کے لئے سب سے زیادہ سخت اور تکلیف دہ ہےحضرت ابوبرزہ رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا:وہ اللہ تعالی کا یہ فرمان ہے ’’فذوقوا فلن نزیدكم الا عذابا‘‘۔(مجمع الزوائد کتاب التفسیر سورۃ عم یتساء لون ۷ / ۲۸۱ الحدیث: ۱۱۴۶۳) حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالی عنہما فرماتے ہیں ’’اہل جہنم کے لئے اس ایت ’’فذوقوا فلن نزیدكم الا عذابا‘‘ سے زیادہ سخت کوئی ایت نازل نہیں ہوئی۔یعنی وہ اللہ تعالی کے مزید عذاب میں ہمیشہ کے لئے رہیں گے۔( د رمنثور النبا تحت الایۃ: ۳۰ ۸ / ۳۹۷)