Surah An Naba Ayat 40 (78:40)
The Tidings · Juz 30 · Makki
اِنَّاۤ اَنْذَرْنٰكُمْ عَذَابًا قَرِیْبًا ﭺ یَّوْمَ یَنْظُرُ الْمَرْءُ مَا قَدَّمَتْ یَدٰهُ وَ یَقُوْلُ الْكٰفِرُ یٰلَیْتَنِیْ كُنْتُ تُرٰبًا 40
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک ہم تمہیں ایک قریب آئے ہوئے عذاب سے ڈراچکے جس دن آدمی وہ دیکھے گا جو اس کے ہاتھوں نے آگے بھیجا اور کافر کہے گا: اے کاش کہ میں کسی طرح مٹی ہوجاتا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanہم تمہیں ایک عذاب سے ڈراتے ہیں کہ نزدیک آگیا جس دن آدمی دیکھے گا جو کچھ اس کے ہاتھوں نے آگے بھیجا اور کافر کہے گا ہائے میں کسی طرح خاک ہوجاتا ۔
Tafseer (Urdu)
{انا انذرنكم عذابا قریبا: بیشک ہم تمہیں ایک قریب ائے ہوئے عذاب سے ڈراچکے۔} ارشاد فرمایا کہ اے کفار مکہ ! ہم دنیا میں تمہیں اپنی ایات کے ذریعے قیامت کے دن کے عذاب سے ڈرا چکے ہیں جو کہ قریب ا گیا ہے اور یہ عذاب اس دن ہو گا جس دن ہر شخص اپنے تمام اچھے برے اعمال اپنے نامہ اعمال میں لکھے ہوئے دیکھے گا اور کافر کہے گا: اے کاش کہ میں کسی طرح مٹی ہوجاتا تاکہ عذاب سے محفوظ رہتا۔کافر یہ تمنا کب کرے گا اس کے بارے میں حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہما فرماتے ہیں کہ قیامت کے دن جب جانوروں اور چوپایوں کو اٹھایا جائے گا اور انہیں ایک دوسرے سے بدلہ دلایا جائے گا یہاں تک کہ اگر سینگ والے نے بے سینگ والے کو مارا ہوگا تو اسے بھی بدلہ دلایا جائے گا اس کے بعد وہ سب خاک کردیئے جائیں گے یہ دیکھ کر کافر تمناکرے گا کہ کاش! میں بھی ان کی طرح خاک کردیا جاتا ۔ بعض مفسرین فرماتے ہیں کہ جب مومنین پر اللہ تعالی انعام فرمائے گا تو ان نعامات کو دیکھ کر کافر تمنا کرے گا کہ کاش !وہ دنیا میں خاک ہوتا یعنی اللہ تعالی کی اطاعت کے معاملے میں عاجزی اورتواضع کرنے والاہوتا متکبر اورسرکش نہ ہوتا ۔ایک قول یہ بھی ہے کہ کافر سے مراد ابلیس ہے جس نے حضرت آدم علیہ الصلوۃ والسلام پر یہ اعتراض کیا تھا کہ وہ مٹی سے پیدا کئے گئے اور اپنے آگ سے پیدا کئے جانے پر فخر کیا تھا۔ جب وہ قیامت کے دن حضرت آدم علیہ الصلوۃ والسلام اور ان کی ایماندار اولاد کے ثواب کو دیکھے گا اوراپنے آپ کو عذاب کی شدت میں مبتلا پائے گا تو کہے گا: کاش! میں مٹی ہوتا یعنی حضرت آدم علیہ الصلوۃ والسلام کی طرح مٹی سے پیدا کیا ہوا ہوتا۔( جلالین النبا تحت الایۃ: ۴۰ ص ۴۸۸ خازن النبا تحت الایۃ: ۴۰ ۴ / ۳۴۸-۳۴۹ ملتقطا)