IQRA QURAN Logo

IQRA QURAN

Your Digital Companion

Surah 79

وَ النّٰزِعٰتِ غَرْقًاۙ (1)

سختی سے جان کھینچنے والوں کی قسم۔

وَّ النّٰشِطٰتِ نَشْطًاۙ (2)

اور نرمی سے بند کھولنے والوں کی۔

وَّ السّٰبِحٰتِ سَبْحًاۙ (3)

اور آسانی سے تیرنے والوں کی۔

فَالسّٰبِقٰتِ سَبْقًاۙ (4)

پھر آگے بڑھنے والوں کی۔

فَالْمُدَبِّرٰتِ اَمْرًاﭥ(5)

پھر کائنات کا نظام چلانے والوں کی (اے کافرو!تم پرقیامت ضرور آئے گی) ۔

یَوْمَ تَرْجُفُ الرَّاجِفَةُۙ (6)

جس دن تھرتھرانے والی تھر تھرائے گی۔

تَتْبَعُهَا الرَّادِفَةُﭤ(7)

اس کے پیچھے آئے گی پیچھے آنے والی۔

قُلُوْبٌ یَّوْمَىٕذٍ وَّاجِفَةٌۙ (8)

دل اس دن خوفزدہ ہوں گے۔

اَبْصَارُهَا خَاشِعَةٌﭥ(9)

ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی۔

یَقُوْلُوْنَ ءَاِنَّا لَمَرْدُوْدُوْنَ فِی الْحَافِرَةِﭤ(10)

کافر کہتے ہیں : کیابیشک ہم ضرور پھر الٹے پاؤں پلٹیں گے۔

ءَاِذَا كُنَّا عِظَامًا نَّخِرَةًﭤ(11)

کیا اس وقت جب ہم گلی ہڈیاں ہوجائیں گے؟

قَالُوْا تِلْكَ اِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌﭥ(12)

کہنے لگے: جب تویہ پلٹنا نقصان کا پلٹنا ہے۔

فَاِنَّمَا هِیَ زَجْرَةٌ وَّاحِدَةٌۙ (13)

تو وہ (پھونک) تو ایک جھڑکنا ہی ہے۔

فَاِذَا هُمْ بِالسَّاهِرَةِﭤ(14)

تو فوراً وہ کھلے میدان میں آپڑے ہوں گے۔

هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ مُوْسٰىﭥ(15)

کیا تمہیں موسیٰ کی خبر آئی۔

اِذْ نَادٰىهُ رَبُّهٗ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًىۚ (16)

جب اسے اس کے رب نے پاک جنگل طویٰ میں ندا فرمائی۔

اِذْهَبْ اِلٰى فِرْعَوْنَ اِنَّهٗ طَغٰى٘ ۖ (17)

(فرمایا) کہ فرعون کے پاس جا، بیشک وہ سرکش ہوگیا ہے۔

فَقُلْ هَلْ لَّكَ اِلٰۤى اَنْ تَزَكّٰىۙ (18)

تواس سے کہہ: کیا تجھے اس بات کی طرف کوئی رغبت ہے کہ تو پاکیزہ ہوجائے ؟

وَ اَهْدِیَكَ اِلٰى رَبِّكَ فَتَخْشٰىۚ (19)

اور یہ کہ میں تجھے تیرے رب کی طرف راہ بتاؤں تو تو ڈرے۔

فَاَرٰىهُ الْاٰیَةَ الْكُبْرٰى٘ ۖ (20)

پھر موسیٰ نے اسے بہت بڑی نشانی دکھائی۔

فَكَذَّبَ وَعَصٰى٘ ۖ (21)

تو اس نے جھٹلایا اور نافرمانی کی۔

ثُمَّ اَدْبَرَ یَسْعٰى٘ ۖ (22)

پھر اس نے (مقابلے کی) کوشش کرتے ہوئے پیٹھ پھیر دی ۔

فَحَشَرَ فَنَادٰى٘ ۖ (23)

تو (لوگوں کو) جمع کیا پھر پکارا۔

فَقَالَ اَنَا رَبُّكُمُ الْاَعْلٰى٘ ۖ (24)

پھر بولا: میں تمہارا سب سے اعلیٰ رب ہوں ۔

فَاَخَذَهُ اللّٰهُ نَكَالَ الْاٰخِرَةِ وَ الْاُوْلٰىﭤ(25)

تو اللہ نے اسے دنیا و آخرت دونوں کے عذاب میں پکڑا۔

اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّمَنْ یَّخْشٰىؕ۠ (26)

بیشک اس میں ڈرنے والے کے لئے ضرورعبرت ہے۔

ءَاَنْتُمْ اَشَدُّ خَلْقًا اَمِ السَّمَآءُؕ-بَنٰىهَاﭨ(27)

کیا (تمہاری سمجھ کے مطابق) تمہارا بنانا مشکل ہے یا آسمان کا ؟اسے اللہ نے بنایا ۔

رَفَعَ سَمْكَهَا فَسَوّٰىهَاۙ (28)

اس کی چھت اونچی کی پھر اسے ٹھیک کیا۔

وَ اَغْطَشَ لَیْلَهَا وَ اَخْرَ جَ ضُحٰىهَا۪ (29)

اور اس کی رات کو تاریک کیا اور اس کے نورکوظاہر کیا ۔

وَ الْاَرْضَ بَعْدَ ذٰلِكَ دَحٰىهَا ﭤ(30)

اور اس کے بعد زمین پھیلائی۔

اَخْرَ جَ مِنْهَا مَآءَهَا وَ مَرْعٰىهَا ۪ (31)

اس میں سے اس کا پانی اور اس کاچارہ نکا لا۔

وَ الْجِبَالَ اَرْسٰىهَاۙ (32)

اور پہاڑوں کو جمایا۔

مَتَاعًا لَّكُمْ وَ لِاَنْعَامِكُمْ ﭤ(33)

تمہارے اور تمہارے چوپایوں کے فائدہ کے لئے ۔

فَاِذَا جَآءَتِ الطَّآمَّةُ الْكُبْرٰى٘ ۖ (34)

پھر جب وہ عام سب سے بڑی مصیبت آئے گی۔

یَوْمَ یَتَذَكَّرُ الْاِنْسَانُ مَا سَعٰىۙ (35)

اس دن آدمی یاد کرے گا جو اس نے کوشش کی تھی۔

وَ بُرِّزَتِ الْجَحِیْمُ لِمَنْ یَّرٰى(36)

اور جہنم ہر دیکھنے والے کے لئے ظاہر کردی جائے گی۔

فَاَمَّا مَنْ طَغٰىۙ (37)

تو بہر حال وہ جس نے سرکشی کی۔

وَ اٰثَرَ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَاۙ (38)

اور دنیا کی زندگی کو ترجیح دی۔

فَاِنَّ الْجَحِیْمَ هِیَ الْمَاْوٰىﭤ(39)

تو بیشک جہنم ہی (اس کا) ٹھکانہ ہے۔

وَ اَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ وَ نَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوٰىۙ (40)

اوررہا وہ جو اپنے رب کے حضور کھڑے ہونے سے ڈرا اور نفس کو خواہش سے روکا۔

فَاِنَّ الْجَنَّةَ هِیَ الْمَاْوٰىﭤ(41)

تو بیشک جنت ہی (اس کا) ٹھکانہ ہے۔

یَسْــٴَـلُوْنَكَ عَنِ السَّاعَةِ اَیَّانَ مُرْسٰىهَاﭤ(42)

تم سے قیامت کے بارے پوچھتے ہیں کہ وہ کب کے لیے ٹھہری ہوئی ہے۔

فِیْمَ اَنْتَ مِنْ ذِكْرٰىهَاﭤ(43)

تمہارا اس کے بیان سے کیا تعلق؟.

اِلٰى رَبِّكَ مُنْتَهٰىهَاﭤ(44)

تمہارے رب ہی تک اس کی انتہا ہے۔

اِنَّمَاۤ اَنْتَ مُنْذِرُ مَنْ یَّخْشٰىهَاﭤ(45)

تم تو فقط اسے ڈرا نے والے ہو جو اس سے ڈرے۔

كَاَنَّهُمْ یَوْمَ یَرَوْنَهَا لَمْ یَلْبَثُوْۤا اِلَّا عَشِیَّةً اَوْ ضُحٰىهَا۠ (46)

گویا جس دن وہ اسے دیکھیں گے (تو سمجھیں گے کہ) وہ صرف ایک شام یا ایک دن چڑھے کے وقت برابر ہی ٹھہرے تھے۔

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔