Surah An Naziat Ayat 34 (79:34)
Those who drag forth · Juz 30 · Makki
فَاِذَا جَآءَتِ الطَّآمَّةُ الْكُبْرٰى٘ 34
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariپھر جب وہ عام سب سے بڑی مصیبت آئے گی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanپھر جب آئے گی وہ عام مصیبت سب سے بڑی ۔
Tafseer (Urdu)
{فاذا جآءت الطآمة الكبرى: پھر جب وہ عام سب سے بڑی مصیبت آئے گی۔} یہاں سے مخلوق کا اخروی حال بیان کیا جا رہا ہے چنانچہ اس ایت اور اس کے بعد والی7ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ جب دوسری بار صور میں پھونک ماری جائے گی اور اس وقت مردے زندہ کر دئیے جائیں گے تو اس دن آدمی کواپنے اعمال نامے دیکھ کر وہ تمام اچھے برے اعمال یا داجائیں گے جو اس نے دنیا میں کئے تھے اور اس دن جہنم ظاہر کردی جائے گی اورتمام مخلوق اسے دیکھے گی تو وہ شخص جس نے سرکشی کینافرمانی میں حد سے گزرا اور کفر اختیار کیا اور دنیا کی زندگی کو اخرت کی زندگی پر ترجیح دی اور اپنی نفسانی خواہشات کا تابع ہوا تو بیشک جہنم ہی اس شخص کا ٹھکانہ ہے جس سے اسے نکالا نہیں جائے گا اور وہ جو اپنے رب عزوجل کے حضور کھڑے ہونے سے ڈرا اور اس نے جانا کہ اسے قیامت کے دن اپنے رب عزوجل کے حضور حساب کے لئے حاضر ہونا ہے اور اس نے اپنے نفس کو حرام چیزوں کی خواہش سے روکا تو بیشک ثواب کاگھرجنت ہی اس شخص کا ٹھکانہ ہے۔(روح البیان النازعات تحت الایۃ : ۳۴- ۴۱ ۱۰ / ۳۲۶-۳۲۸ خازن النازعات تحت الایۃ: ۳۴-۴۱ ۴ / ۳۵۲ مدارک النازعات تحت الایۃ: ۳۴-۴۱ ص۱۳۱۹-۱۳۲۰ ملتقطا)