Surah 80
عَبَسَ وَ تَوَلّٰۤىۙ (1)
تیوری چڑھائی اور منہ پھیرا۔
اَنْ جَآءَهُ الْاَعْمٰىﭤ(2)
اس بات پر کہ ان کے پاس نابینا حاضر ہوا۔
وَ مَا یُدْرِیْكَ لَعَلَّهٗ یَزَّ كّٰۤىۙ (3)
اور تمہیں کیا معلوم شاید وہ پاکیزہ ہوجائے۔
اَوْ یَذَّكَّرُ فَتَنْفَعَهُ الذِّكْرٰىﭤ(4)
یا نصیحت حاصل کرے تو نصیحت اسے فائدہ دے۔
اَمَّا مَنِ اسْتَغْنٰىۙ (5)
بہرحال وہ شخص جو بے پروا بنا۔
فَاَنْتَ لَهٗ تَصَدّٰىﭤ(6)
توتم اس کے پیچھے پڑتے ہو۔
وَ مَا عَلَیْكَ اَلَّا یَزَّ كّٰىﭤ(7)
اور تم پر اس بات کا کوئی الزام نہیں کہ وہ (کافر) پاکیزہ نہ ہو۔
وَ اَمَّا مَنْ جَآءَكَ یَسْعٰىۙ (8)
اوررہا وہ جو تمہارے حضور دوڑتا ہوا آیا۔
وَ هُوَ یَخْشٰىۙ (9)
اور وہ ڈررہا ہے ۔
فَاَنْتَ عَنْهُ تَلَهّٰىۚ (10)
تو تم اسے چھوڑ کر (دوسری طرف) مشغول ہوتے ہو۔
كَلَّاۤ اِنَّهَا تَذْكِرَةٌۚ (11)
ایسے نہیں ، بیشک یہ باتیں نصیحت ہیں ۔
فَمَنْ شَآءَ ذَكَرَهٗﭥ(12)
تو جو چاہے اسے یا د کرے۔
فِیْ صُحُفٍ مُّكَرَّمَةٍۙ (13)
ان عزت والے صحیفوں میں ۔
مَّرْفُوْعَةٍ مُّطَهَّرَةٍۭۙ (14)
جو بلندی والے پاکی والے ہیں ۔
بِاَیْدِیْ سَفَرَةٍۙ (15)
ان لکھنے والوں کے ہاتھوں سے (لکھے ہوئے)۔
كِرَامٍۭ بَرَرَةٍﭤ(16)
جو معزز نیکی والے ہیں ۔
قُتِلَ الْاِنْسَانُ مَاۤ اَكْفَرَهٗﭤ(17)
آدمی مارا جائے ، کتنا ناشکرا ہے وہ۔
مِنْ اَیِّ شَیْءٍ خَلَقَهٗﭤ(18)
اللہ نے اسے کس چیز سے پیدا کیا ہے؟
مِنْ نُّطْفَةٍؕ-خَلَقَهٗ فَقَدَّرَهٗۙ (19)
ایک بوند سے اسے پیدا فرمایا، پھر اسے طرح طرح کی حالتوں میں رکھا۔
ثُمَّ السَّبِیْلَ یَسَّرَهٗۙ (20)
پھر راستہ آسان کردیا اسے۔
ثُمَّ اَمَاتَهٗ فَاَقْبَرَهٗۙ (21)
پھر اسے موت دی پھر اسے قبر میں رکھوایا۔
ثُمَّ اِذَا شَآءَ اَنْشَرَهٗﭤ(22)
پھر جب چاہے گا اسے باہر نکالے گا۔
كَلَّا لَمَّا یَقْضِ مَاۤ اَمَرَهٗﭤ(23)
یقینا اس نے اب تک پورا نہ کیا جو اللہ نے اسے حکم دیا تھا۔
فَلْیَنْظُرِ الْاِنْسَانُ اِلٰى طَعَامِهٖۙ (24)
تو آدمی کو چاہیے اپنے کھانوں کو دیکھے۔
اَنَّا صَبَبْنَا الْمَآءَ صَبًّاۙ (25)
کہ ہم نے اچھی طرح پانی ڈالا۔
ثُمَّ شَقَقْنَا الْاَرْضَ شَقًّاۙ (26)
پھر زمین کو خوب چیرا۔
فَاَنْۢبَتْنَا فِیْهَا حَبًّاۙ (27)
تو اس میں اناج اُگایا ۔
وَّ عِنَبًا وَّ قَضْبًاۙ (28)
اور انگور اور چارہ۔
وَّ زَیْتُوْنًا وَّ نَخْلًاۙ (29)
اور زیتون اور کھجور۔
وَّ حَدَآىٕقَ غُلْبًاۙ (30)
اور گھنے باغیچے۔
وَّ فَاكِهَةً وَّ اَبًّاۙ (31)
اورپھل اور گھاس ۔
مَّتَاعًا لَّكُمْ وَ لِاَنْعَامِكُمْﭤ(32)
تمہارے فائدے کے لئے اور تمہارے چوپایوں کے لئے۔
فَاِذَا جَآءَتِ الصَّآخَّةُ٘ (33)
پھر جب وہ کان پھاڑنے والی چنگھاڑآئے گی ۔
یَوْمَ یَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ اَخِیْهِۙ (34)
اس دن آدمی اپنے بھائی سے بھاگے گا ۔
وَ اُمِّهٖ وَ اَبِیْهِۙ (35)
اور اپنی ماں اور اپنے باپ۔
وَ صَاحِبَتِهٖ وَ بَنِیْهِﭤ(36)
اوراپنی بیوی اور اپنے بیٹوں سے۔
لِكُلِّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ یَوْمَىٕذٍ شَاْنٌ یُّغْنِیْهِﭤ(37)
ان میں سے ہر شخص کو اس دن ایک ایسی فکر ہوگی جو اسے (دوسروں سے) بے پروا کردے گی۔
وُجُوْهٌ یَّوْمَىٕذٍ مُّسْفِرَةٌۙ (38)
بہت سے چہرے اس دن روشن ہوں گے۔
ضَاحِكَةٌ مُّسْتَبْشِرَةٌۚ (39)
ہنستے ہوئے خوشیاں مناتے ہوں گے۔
وَ وُجُوْهٌ یَّوْمَىٕذٍ عَلَیْهَا غَبَرَةٌۙ (40)
اور بہت سے چہروں پر اس دن گرد پڑی ہوگی۔
تَرْهَقُهَا قَتَرَةٌﭤ(41)
ان پر سیاہی چڑھ رہی ہوگی ۔
اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْكَفَرَةُ الْفَجَرَةُ۠ (42)
یہ لوگ وہی کافر بدکارہیں ۔
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔

