IQRA QURAN Logo

IQRA QURAN

Your Digital Companion

Surah 81

اِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْﭪ (1)

جب سورج کو لپیٹ دیاجائے گا۔

وَ اِذَا النُّجُوْمُ انْكَدَرَتْﭪ (2)

اور جب تارے جھڑ پڑیں گے۔

وَ اِذَا الْجِبَالُ سُیِّرَتْﭪ (3)

اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے۔

وَ اِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْﭪ (4)

اور جب دس ماہ کی حاملہ اونٹنیاں چھوٹی پھریں گی۔

وَ اِذَا الْوُحُوْشُ حُشِرَتْﭪ (5)

اور جب وحشی جانور جمع کئے جائیں گے۔

وَ اِذَا الْبِحَارُ سُجِّرَتْﭪ (6)

اور جب سمندر سلگائے جائیں گے۔

وَ اِذَا النُّفُوْسُ زُوِّجَتْﭪ (7)

اور جب جانوں کوجوڑا جائے گا۔

وَ اِذَا الْمَوْءٗدَةُ سُىٕلَتْﭪ (8)

اور جب زندہ دفن کی گئی لڑکی سے پوچھا جائے گا۔

بِاَیِّ ذَنْۢبٍ قُتِلَتْۚ (9)

کس خطا کی وجہ سے اسے قتل کیا گیا؟

وَ اِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْﭪ (10)

اور جب نامۂ اعمال کھولے جائیں گے۔

وَ اِذَا السَّمَآءُ كُشِطَتْﭪ (11)

اور جب آسمان کھینچ لیا جائے گا۔

وَ اِذَا الْجَحِیْمُ سُعِّرَتْﭪ (12)

اور جب جہنم بھڑکائی جائے گی۔

وَ اِذَا الْجَنَّةُ اُزْلِفَتْﭪ (13)

اور جب جنت قریب لائی جائے گی ۔

عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّاۤ اَحْضَرَتْﭤ(14)

ہر جان کو معلوم ہوجائے گا جو حاضر لائی۔

فَلَاۤ اُقْسِمُ بِالْخُنَّسِۙ (15)

تو ان ستاروں کی قسم جو اُلٹے چلیں ۔

الْجَوَارِ الْكُنَّسِۙ (16)

جوسیدھے چلیں ، چھپ جائیں ۔

وَ الَّیْلِ اِذَا عَسْعَسَۙ (17)

اور رات کی جب پیٹھ پھیر کر جائے۔

وَ الصُّبْحِ اِذَا تَنَفَّسَۙ (18)

اور صبح کی جب سانس لے۔

اِنَّهٗ لَقَوْلُ رَسُوْلٍ كَرِیْمٍۙ (19)

بیشک یہ ضرور عزت والے رسول کا کلام ہے۔

ذِیْ قُوَّةٍ عِنْدَ ذِی الْعَرْشِ مَكِیْنٍۙ (20)

جو قوت والا ہے ، عرش کے مالک کے حضور عزت والا ہے۔

مُّطَاعٍ ثَمَّ اَمِیْنٍﭤ(21)

وہاں اس کا حکم مانا جاتا ہے ،امانت دار ہے۔

وَ مَا صَاحِبُكُمْ بِمَجْنُوْنٍۚ (22)

اور تمہارے صاحب ہر گز مجنون نہیں ۔

وَ لَقَدْ رَاٰهُ بِالْاُفُقِ الْمُبِیْنِۚ (23)

اوریقینا بیشک انہوں نے اسے روشن کنارے پر دیکھا۔

وَ مَا هُوَ عَلَى الْغَیْبِ بِضَنِیْنٍۚ (24)

اور یہ نبی غیب بتانے پر ہر گز بخیل نہیں۔

وَ مَا هُوَ بِقَوْلِ شَیْطٰنٍ رَّجِیْمٍۙ (25)

اور وہ(قرآن)ہر گز مردود شیطان کا پڑھا ہوا نہیں ۔

فَاَیْنَ تَذْهَبُوْنَؕ (26)

پھر تم کدھر جاتے ہو؟

اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِیْنَۙ (27)

وہ تو سارے جہانوں کے لیے نصیحت ہی ہے۔

لِمَنْ شَآءَ مِنْكُمْ اَنْ یَّسْتَقِیْمَؕ (28)

اس کے لیے جو تم میں سے سیدھا ہونا چاہے۔

وَ مَا تَشَآءُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ یَّشَآءَ اللّٰهُ رَبُّ الْعٰلَمِیْنَ۠ (29)

اور تم کچھ نہیں چاہ سکتے مگر یہ کہ اللہ چاہے جو سارے جہانوں کا رب ہے۔

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔