Surah 82
اِذَا السَّمَآءُ انْفَطَرَتْۙ (1)
جب آسمان پھٹ جائے گا۔
وَ اِذَا الْكَوَاكِبُ انْتَثَرَتْۙ (2)
اور جب ستارے جھڑ پڑیں گے۔
وَ اِذَا الْبِحَارُ فُجِّرَتْۙ (3)
اور جب سمندر بہادیے جائیں گے۔
وَ اِذَا الْقُبُوْرُ بُعْثِرَتْۙ (4)
اور جب قبریں کریدی جائیں گی۔
عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ وَ اَخَّرَتْﭤ(5)
ہر جان کو معلوم ہوجائے گا جو اس نے آگے بھیجا اور جو پیچھے چھوڑا۔
یٰۤاَیُّهَا الْاِنْسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الْكَرِیْمِۙ (6)
اے انسان!تجھے کس چیز نے اپنے کرم والے رب کے بارے میں دھوکے میں ڈال دیا۔
الَّذِیْ خَلَقَكَ فَسَوّٰىكَ فَعَدَلَكَۙ (7)
جس نے تجھے پیدا کیا پھر ٹھیک بنایا پھر اعتدال والاکیا ۔
فِیْۤ اَیِّ صُوْرَةٍ مَّا شَآءَ رَكَّبَكَﭤ(8)
جس صورت میں چاہا تجھے جوڑدیا۔
كَلَّا بَلْ تُكَذِّبُوْنَ بِالدِّیْنِۙ (9)
ہر گز نہیں ،بلکہ تم انصاف ہونے کو جھٹلاتے ہو۔
وَ اِنَّ عَلَیْكُمْ لَحٰفِظِیْنَۙ (10)
اور بیشک تم پر کچھ ضرور نگہبان مقرر ہیں ۔
كِرَامًا كَاتِبِیْنَۙ (11)
معزز لکھنے والے۔
یَعْلَمُوْنَ مَا تَفْعَلُوْنَ(12)
وہ جانتے ہیں جو کچھ تم کرتے ہو۔
اِنَّ الْاَبْرَارَ لَفِیْ نَعِیْمٍۚ (13)
بیشک نیک لوگ ضرور چین میں (جانے والے) ہیں ۔
وَ اِنَّ الْفُجَّارَ لَفِیْ جَحِیْمٍﭕ(14)
اور بیشک بدکار ضرور دوزخ میں ہیں ۔
یَّصْلَوْنَهَا یَوْمَ الدِّیْنِ(15)
انصاف کے دن اس میں جائیں گے۔
وَ مَا هُمْ عَنْهَا بِغَآىٕبِیْنَﭤ(16)
اور اس سے کہیں چھپ نہ سکیں گے۔
وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا یَوْمُ الدِّیْنِۙ (17)
اور تجھے کیا معلوم کہ انصاف کا دن کیا ہے؟
ثُمَّ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا یَوْمُ الدِّیْنِﭤ(18)
پھر تجھے کیا معلوم کہ انصاف کا دن کیا ہے؟
یَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِّنَفْسٍ شَیْــٴًـاؕ-وَ الْاَمْرُ یَوْمَىٕذٍ لِّلّٰهِ۠ (19)ٛ
جس دن کوئی جان کسی جان کے لئے کچھ اختیار نہ رکھے گی اور سارا حکم اس دن اللہ کا ہوگا۔
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔

