IQRA QURAN Logo

IQRA QURAN

Your Digital Companion

Surah 83

وَیْلٌ لِّلْمُطَفِّفِیْنَۙ (1)

کم تولنے والوں کے لئے خرابی ہے۔

الَّذِیْنَ اِذَا اكْتَالُوْا عَلَى النَّاسِ یَسْتَوْفُوْنَ٘ ۖ (2)

وہ لوگ کہ جب دوسرے لوگوں سے ناپ لیں توپورا وصول کریں ۔

وَ اِذَا كَالُوْهُمْ اَوْ وَّ زَنُوْهُمْ یُخْسِرُوْنَﭤ(3)

اور جب انہیں ناپ یا تول کردیں توکم کردیں۔

اَلَا یَظُنُّ اُولٰٓىٕكَ اَنَّهُمْ مَّبْعُوْثُوْنَۙ (4)

کیا یہ لوگ یقین نہیں رکھتے کہ انہیں (دوبارہ زندہ کر کے)اٹھایا جائے گا ۔

لِیَوْمٍ عَظِیْمٍۙ (5)

ایک عظمت والے دن کے لیے۔

یَّوْمَ یَقُوْمُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَﭤ(6)

جس دن سب لوگ رَبُّ العالمین کے حضور کھڑے ہوں گے۔

كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الْفُجَّارِ لَفِیْ سِجِّیْنٍﭤ(7)

یقینا بیشک بد کاروں کا نامہ اعمال ضرور سجین میں ہے۔

وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا سِجِّیْنٌﭤ(8)

اور تجھے کیا معلوم کہ سجین کیا ہے؟

كِتٰبٌ مَّرْقُوْمٌﭤ(9)

(وہ) مہرلگائی ہوئی ایک کتاب ہے ۔

وَیْلٌ یَّوْمَىٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَۙ (10)

اس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی ہے۔

الَّذِیْنَ یُكَذِّبُوْنَ بِیَوْمِ الدِّیْنِﭤ(11)

جو انصاف کے دن کو جھٹلاتے ہیں ۔

وَ مَا یُكَذِّبُ بِهٖۤ اِلَّا كُلُّ مُعْتَدٍ اَثِیْمٍۙ (12)

اور اسے نہیں جھٹلائے گا مگر ہر سرکش، بڑا گناہگار ۔

اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِ اٰیٰتُنَا قَالَ اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَﭤ(13)

جب اس پر ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو کہتا ہے (یہ قرآن) اگلوں کی کہانیاں ہیں ۔

كَلَّا بَلْٚ- رَانَ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ مَّا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ(14)

(ایسا) ہرگز نہیں (ہے) بلکہ ان کے کمائے ہوئے اعمال نے ان کے دلوں پر زنگ چڑھادیا ہے۔

كَلَّاۤ اِنَّهُمْ عَنْ رَّبِّهِمْ یَوْمَىٕذٍ لَّمَحْجُوْبُوْنَﭤ(15)

یقینابیشک وہ اس دن اپنے رب کے دیدار سے ضرور محروم ہوں گے۔

ثُمَّ اِنَّهُمْ لَصَالُوا الْجَحِیْمِﭤ(16)

پھر بیشک وہ ضرور جہنم میں داخل ہونے والے ہیں ۔

ثُمَّ یُقَالُ هٰذَا الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَﭤ(17)

پھر کہا جائے گا: یہ وہ ہے جسے تم جھٹلاتے تھے۔

كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الْاَبْرَارِ لَفِیْ عِلِّیِّیْنَﭤ(18)

یقینا بیشک نیک لوگوں کا نامہ اعمال ضرور علیین میں ہے۔

وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا عِلِّیُّوْنَﭤ(19)

اور تجھے کیا معلوم کہ علیین کیا ہے؟

كِتٰبٌ مَّرْقُوْمٌۙ (20)

(وہ) مہر لگائی ہوئی ایک کتاب ہے۔

یَّشْهَدُهُ الْمُقَرَّبُوْنَﭤ(21)

قرب والے اس کی زیارت کرتے ہیں ۔

اِنَّ الْاَبْرَارَ لَفِیْ نَعِیْمٍۙ (22)

بیشک نیک لوگ ضرور چین میں ہوں گے۔

عَلَى الْاَرَآىٕكِ یَنْظُرُوْنَۙ (23)

تختوں پر نظارے کررہے ہوں گے۔

تَعْرِفُ فِیْ وُجُوْهِهِمْ نَضْرَةَ النَّعِیْمِۚ (24)

تم ان کے چہروں میں نعمتوں کی تروتازگی پہچان لو گے ۔

یُسْقَوْنَ مِنْ رَّحِیْقٍ مَّخْتُوْمٍۙ (25)

انہیں صاف ستھری خالص شراب پلائی جائے گی جس پر مہر لگائی ہوئی ہوگی۔

خِتٰمُهٗ مِسْكٌؕ-وَ فِیْ ذٰلِكَ فَلْیَتَنَافَسِ الْمُتَنَافِسُوْنَﭤ(26)

اس کی مہر مشک (کی) ہے اور للچانے والوں کو تواسی پر للچانا چاہئے۔

وَ مِزَاجُهٗ مِنْ تَسْنِیْمٍۙ (27)

اور اس کی ملاوٹ تسنیم سے ہے۔

عَیْنًا یَّشْرَبُ بِهَا الْمُقَرَّبُوْنَﭤ(28)

ایک چشمہ جس سے مقرب بندے پئیں گے۔

اِنَّ الَّذِیْنَ اَجْرَمُوْا كَانُوْا مِنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا یَضْحَكُوْنَ٘ ۖ (29)

بیشک مجرم لوگ ایمان والوں پر ہنسا کرتے تھے۔

وَ اِذَا مَرُّوْا بِهِمْ یَتَغَامَزُوْنَ٘ ۖ (30)

اور جب وہ ان کے پاس سے گزرتے تو یہ آپس میں (ان پر) آنکھوں سے اشارے کرتے تھے۔

وَ اِذَا انْقَلَبُوْۤا اِلٰۤى اَهْلِهِمُ انْقَلَبُوْا فَـكِهِیْنَ٘ ۖ (31)

اور جب یہ کافر اپنے گھروالوں کی طرف لوٹتے تو خوش ہو کر لوٹتے۔

وَ اِذَا رَاَوْهُمْ قَالُوْۤا اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ لَضَآلُّوْنَۙ (32)

اور جب مسلمانوں کو دیکھتے توکہتے: بیشک یہ لوگ بہکے ہوئے ہیں ۔

وَ مَاۤ اُرْسِلُوْا عَلَیْهِمْ حٰفِظِیْنَﭤ(33)

حالانکہ ان کافروں کو مسلمانوں پر نگہبان بناکر نہیں بھیجا گیا۔

فَالْیَوْمَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنَ الْكُفَّارِ یَضْحَكُوْنَۙ (34)

تو آج ایمان والے کافروں پر ہنسیں گے۔

عَلَى الْاَرَآىٕكِۙ-یَنْظُرُوْنَﭤ(35)

تختوں پر بیٹھے دیکھ رہے ہوں گے۔

هَلْ ثُوِّبَ الْكُفَّارُ مَا كَانُوْا یَفْعَلُوْنَ۠ (36)

کیا بدلہ دیا گیا کافروں کو اس کا جو وہ کام کرتے تھے۔

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔