Surah Al Mutaffifin Ayat 18 (83:18)
The Defrauding · Juz 30 · Makki
كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الْاَبْرَارِ لَفِیْ عِلِّیِّیْنَﭤ 18
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیقینا بیشک نیک لوگوں کا نامہ اعمال ضرور علیین میں ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanہاں ہاں بے شک نیکوں کی لکھت سب سے اونچے محل عِلِّیّین میں ہے
Tafseer (Urdu)
{كلا: یقینا ۔} اس سے پہلی ایات میں کفار کے اعمال ناموں کی جگہ بیان کی گئی اوراب یہاں سے اہل ایمان کے اعمال ناموں کی جگہ بیان کی جا رہی ہے چنانچہ اس ایت اور اس کے بعد والی تین ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ بیشک یقینا وہ کتاب جس میں سچے دل سے ایمان لانے والے نیک لوگوں کے اعمال لکھے ہیں ساتویں اسمان میں عرش کے نیچے سب سے اونچے مقام علیین میں ہے اور تجھے کیا معلوم کہ علیین کی شان کتنی عجیب ہے ا ور وہ کیسی عظمت والی ہے اور وہ اعمال نامے علیین میں مہرلگائی ہوئی ایک کتاب ہے جس میں ان نیک لوگوں کے اعمال لکھے ہیں اور جب وہ کتاب علیین تک پہنچتی ہے تواللہ تعالی کے مقرب فرشتے اس کی زیارت کرتے ہیں ۔( خازن المطففین تحت الایۃ: ۱۸-۲۱۴ / ۳۶۱ جلالین المطففین تحت الایۃ: ۱۸-۲۱ ص۴۹۳ ملتقطا)