Surah Al Mutaffifin Ayat 15 (83:15)
The Defrauding · Juz 30 · Makki
كَلَّاۤ اِنَّهُمْ عَنْ رَّبِّهِمْ یَوْمَىٕذٍ لَّمَحْجُوْبُوْنَﭤ 15
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیقینابیشک وہ اس دن اپنے رب کے دیدار سے ضرور محروم ہوں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanہاں ہاں بے شک وہ اس دن اپنے رب کے دیدار سے محروم ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{كلا: یقینا۔} یعنی یقینابیشک وہ کفارقیامت کے دن اپنے رب عزوجل کے دیدار سے اسی طرح محروم ہوں گے جس طرح دنیا میں اس کی توحید کا اقرار کرنے سے محروم رہے۔ ایمان والوں کواخرت میں اللہ تعالی کے دیدار کی نعمت نصیب ہو گی: اس آیت سے ثابت ہوا کہ مومنین کو آخرت میں اللہ تعالی کے دیدار کی نعمت میسر آئے گی کیونکہ دیدار سے محرومی کفار کے لئے وعید کے طور پر ذکر کی گئی اور جو چیز کفار کے لئے وعید اور تہدید ہو وہ مسلمان کے حق میں ثابت نہیں ہو سکتی ورنہ کافروں کی وہ خاص سزا ہی کیا جوان کے ساتھ مسلمانوں کو بھی برابر مل رہی ہوتواس سے لازم آیا کہ مومنین کے حق میں اللہ تعالی کے دیدار سے محرومی نہیں ہے ۔ حضرت امام مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے اس ایت کے بارے میں پوچھا گیا تو اپ نے فرمایا:’’ جب اللہ تعالی نے اپنے دشمنوں کو اپنے دیدار سے محروم کیا تو دوستوں کو اپنی تجلی سے نوازے گا اور اپنے دیدار سے سرفراز فرمائے گااورحضرت امام شافعی رضی اللہ تعالی عنہ اس ایت کے بارے میں فرماتے ہیں : ’’یہ ایت ا س بات کی دلیل ہے کہ اللہ تعالی کے محبوب بندے اس کا دیدار کریں گے۔( خازن المطففین تحت الایۃ: ۱۵ ۴ / ۳۶۱)