Surah Al Mutaffifin Ayat 16 (83:16)
The Defrauding · Juz 30 · Makki
ثُمَّ اِنَّهُمْ لَصَالُوا الْجَحِیْمِﭤ 16
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariپھر بیشک وہ ضرور جہنم میں داخل ہونے والے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanپھر بے شک انہیں جہنم میں داخل ہونا۔
Tafseer (Urdu)
{ثم انهم لصالوا الجحیم: پھر بیشک وہ ضرور جہنم میں داخل ہونے والے ہیں۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ کفار اللہ تعالی کے دیدار سے محروم ہونے کے بعد جہنم میں داخل کر دئیے جائیں گے پھران سے جہنم کے خازن کہیں گے کہ یہ وہ عذاب ہے جسے تم دنیا میں جھٹلاتے تھے اور ا س کے واقع ہونے کا انکار کرتے تھے۔( مدارک المطففین تحت الایۃ: ۱۶-۱۷ ص۱۳۳۰)