Surah Al Mutaffifin Ayat 14 (83:14)
The Defrauding · Juz 30 · Makki
كَلَّا بَلْٚ- رَانَ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ مَّا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ 14
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attari(ایسا) ہرگز نہیں (ہے) بلکہ ان کے کمائے ہوئے اعمال نے ان کے دلوں پر زنگ چڑھادیا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکوئی نہیں بلکہ ان کے دلوں پر زنگ چڑھادیا ہے ان کی کمائیوں نے۔
Tafseer (Urdu)
{كلا: ہرگز نہیں ۔} یعنی اس سرکش اور گناہگار کا یہ کہنا غلط ہے کہ قران توسابقہ لوگوں کے قصوں کہانیوں کی بات ہے یعنی اس طرح کی باتیں کرکے اس کا اثر اپنے اوپر نہیں ہونے دیتے تو اصل بات یہ ہے کہ ان کے کفر و شرک جیسے برے اعمال کی شامت سے ان کے دل زنگ الود اور سیاہ ہو گئے ہیں اسی وجہ سے وہ حق کو پہچان نہیں سکتے۔( روح البیان المطففین تحت الایۃ: ۸ ۱۰ / ۳۶۷۔) گناہ دل کو میلا کردیتے ہیں : اس ایت سے معلوم ہوا کہ گناہ دل کو میلا کرتے ہیں اور گناہوں کی زیادتی دل کے زنگ کا باعث ہے۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہےحضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم نے ارشاد فرمایا’’جب بندہ کوئی گناہ کرتا ہے تو اس کے دل میں ایک سیاہ نقطہ پیدا ہوتا ہے جب اس گناہ سے باز آجاتا ہے اور توبہ واستغفار کرلیتا ہے تو اس کادل صاف ہوجاتا ہے اور اگر پھر گناہ کرتا ہے تو وہ نقطہ بڑھتا ہے یہاں تک کہ پورا دل سیاہ ہوجاتا ہے اور یہی ران یعنی وہ زنگ ہے جس کا اس آیت میں ذکر ہوا۔( ترمذی کتاب التفسیر باب ومن سورۃ ویل للمطففین ۵ / ۲۲۰ الحدیث: ۳۳۴۵)