IQRA QURAN Logo

IQRA QURAN

Your Digital Companion

Surah 84

اِذَا السَّمَآءُ انْشَقَّتْۙ (1)

جب آسمان پھٹ جائے گا ۔

وَ اَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَ حُقَّتْۙ (2)

اور وہ اپنے رب کا حکم سنے گااور اسے یہی لائق ہے۔

وَ اِذَا الْاَرْضُ مُدَّتْﭤ(3)

اور جب زمین کو دراز کر دیا جائے گا۔

وَ اَلْقَتْ مَا فِیْهَا وَ تَخَلَّتْۙ (4)

اور جو کچھ اس میں ہے زمین اسے (باہر) ڈال دے گی اور خالی ہوجائے گی۔

وَ اَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَ حُقَّتْﭤ(5)

اور وہ اپنے رب کا حکم سنے گی اور اسے یہی لائق ہے۔

یٰۤاَیُّهَا الْاِنْسَانُ اِنَّكَ كَادِحٌ اِلٰى رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلٰقِیْهِۚ (6)

اے انسان!بیشک تو اپنے رب کی طرف دوڑنے والا ہے پھر اس سے ملنے والا ہے۔

فَاَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِیَمِیْنِهٖۙ (7)

توبہر حال جسے اس کا نامۂ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا ۔

فَسَوْفَ یُحَاسَبُ حِسَابًا یَّسِیْرًاۙ (8)

تو عنقریب اس سے آسان حساب لیا جائے گا۔

وَّ یَنْقَلِبُ اِلٰۤى اَهْلِهٖ مَسْرُوْرًاﭤ(9)

اور وہ اپنے گھر والوں کی طرف خوشی خوشی پلٹے گا۔

وَ اَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ وَرَآءَ ظَهْرِهٖۙ (10)

اوررہا وہ جسے اس کا نامہ اعمال اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا۔

فَسَوْفَ یَدْعُوْا ثُبُوْرًاۙ (11)

تووہ عنقریب موت مانگے گا۔

وَّ یَصْلٰى سَعِیْرًاﭤ(12)

اور وہ بھڑکتی ا ٓگ میں داخل ہو گا۔

اِنَّهٗ كَانَ فِیْۤ اَهْلِهٖ مَسْرُوْرًاﭤ(13)

بیشک وہ اپنے گھر والوں میں خوش تھا۔

اِنَّهٗ ظَنَّ اَنْ لَّنْ یَّحُوْرَۚۛ (14)

بیشک اس نے سمجھا کہ وہ ہرگز واپس نہیں لوٹے گا۔

بَلٰۤىۚۛ-اِنَّ رَبَّهٗ كَانَ بِهٖ بَصِیْرًاﭤ(15)

ہاں ، کیوں نہیں ! بیشک اس کا رب اسے دیکھ رہا ہے۔

فَلَاۤ اُقْسِمُ بِالشَّفَقِۙ (16)

تو مجھے شام کے اجالے کی قسم ہے۔

وَ الَّیْلِ وَ مَا وَسَقَۙ (17)

اور رات کی اور ان چیزوں کی جنہیں رات جمع کر دے۔

وَ الْقَمَرِ اِذَا اتَّسَقَۙ (18)

اور چاند کی جب اس کا نورپورا ہوجائے۔

لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَنْ طَبَقٍﭤ(19)

ضرور تم ایک حالت کے بعد دوسری حالت کی طرف چڑھو گے۔

فَمَا لَهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَۙ (20)

توانہیں کیا ہواکہ وہ ایمان نہیں لاتے۔

وَ اِذَا قُرِئَ عَلَیْهِمُ الْقُرْاٰنُ لَا یَسْجُدُوْنَؕ ۩ (21)

اور جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے توسجدہ نہیں کرتے۔

بَلِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا یُكَذِّبُوْنَ٘ ۖ (22)

بلکہ کافر جھٹلا رہے ہیں ۔

وَ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا یُوْعُوْنَ٘ ۖ (23)

اور اللہ اسے خوب جانتا ہے جو وہ اپنے دلوں میں رکھتے ہیں ۔

فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ اَلِیْمٍۙ (24)

تو تم انہیں دردناک عذاب کی بشارت سنادو۔

اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ اَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُوْنٍ۠ (25)

مگر جو ایمان لائے اورانہوں نے اچھے اعمال کئے ان کے لیے وہ ثواب ہے جو کبھی ختم نہیں ہوگا۔

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔