IQRA QURAN Logo

IQRA QURAN

Your Digital Companion

Surah 85

وَ السَّمَآءِ ذَاتِ الْبُرُوْجِۙ (1)

برجوں والے آسمان کی قسم۔

وَ الْیَوْمِ الْمَوْعُوْدِۙ (2)

اور اس دن کی جس کا وعدہ ہے۔

وَ شَاهِدٍ وَّ مَشْهُوْدٍﭤ(3)

اور گواہ دن کی اور اس دن کی جس میں (لوگ) حاضر ہوتے ہیں۔

قُتِلَ اَصْحٰبُ الْاُخْدُوْدِۙ (4)

کھائی والوں پر لعنت ہو۔۔

النَّارِ ذَاتِ الْوَقُوْدِۙ (5)

بھڑکتی آ گ والے۔

اِذْ هُمْ عَلَیْهَا قُعُوْدٌۙ (6)

جب وہ اس کے کناروں پر بیٹھے ہوئے تھے۔

وَّ هُمْ عَلٰى مَا یَفْعَلُوْنَ بِالْمُؤْمِنِیْنَ شُهُوْدٌﭤ(7)

اور وہ خود اس پر گواہ ہیں جووہ مسلما نوں کے ساتھ کر رہے تھے۔

وَ مَا نَقَمُوْا مِنْهُمْ اِلَّاۤ اَنْ یُّؤْمِنُوْا بِاللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْحَمِیْدِۙ (8)

اور انہیں مسلمانوں کی طرف سے صرف یہی بات بری لگی کہ وہ اس اللہ پر ایمان لے آئے جو بہت عزت والا،ہر تعریف کے لائق ہے۔

الَّذِیْ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِؕ-وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ شَهِیْدٌﭤ(9)

وہ جس کے لئے آسمانوں اور زمین کی سلطنت ہے اور اللہ ہر چیز پر گواہ ہے۔

اِنَّ الَّذِیْنَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ ثُمَّ لَمْ یَتُوْبُوْا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَ لَهُمْ عَذَابُ الْحَرِیْقِﭤ(10)

بے شک جنہو ں نے مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کوآزمائش میں مبتلا کیا پھر تو بہ نہ کی ان کے لئے جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لئے آگ کا عذاب ہے۔

اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ جَنّٰتٌ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ ﲜ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْكَبِیْرُﭤ(11)

بے شک جو ایما ن لائے اور انہوں نے اچھے کام کئے ان کے لئے ایسے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں رواں ہیں ،یہی بڑی کامیابی ہے۔

اِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِیْدٌﭤ(12)

بے شک تیرے رب کی پکڑ بہت سخت ہے۔

اِنَّهٗ هُوَ یُبْدِئُ وَ یُعِیْدُۚ (13)

بیشک وہی پہلے پیدا کرتا ہے اور وہی دوبارہ پیدا کرے گا ۔

وَ هُوَ الْغَفُوْرُ الْوَدُوْدُۙ (14)

اور وہی بہت بخشنے والاہے،نہایت محبت فرمانے والا ہے۔

ذُو الْعَرْشِ الْمَجِیْدُۙ (15)

عرش کا مالک ،بڑی عظمت والا ہے۔

فَعَّالٌ لِّمَا یُرِیْدُﭤ(16)

(ہمیشہ) جو چاہے کرنے والا ہے ۔

هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ الْجُنُوْدِۙ (17)

کیا تمہارے پاس لشکروں کی بات آئی۔

فِرْعَوْنَ وَ ثَمُوْدَﭤ(18)

فرعون اور ثمود۔

بَلِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فِیْ تَكْذِیْبٍۙ (19)

بلکہ کافر جھٹلا نے میں لگے ہوئے ہیں ۔

وَّ اللّٰهُ مِنْ وَّرَآىٕهِمْ مُّحِیْطٌۚ (20)

اور اللہ ان کے پیچھے سے انہیں گھیرے ہوئے ہے۔

بَلْ هُوَ قُرْاٰنٌ مَّجِیْدٌۙ (21)

بلکہ وہ بہت بزرگی والا قرآن ہے۔

فِیْ لَوْحٍ مَّحْفُوْظٍ۠ (22)

لو حِ محفوظ میں ۔

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔