Surah Al Buruj Ayat 13 (85:13)
The Mansions of the Stars · Juz 30 · Makki
اِنَّهٗ هُوَ یُبْدِئُ وَ یُعِیْدُ 13
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک وہی پہلے پیدا کرتا ہے اور وہی دوبارہ پیدا کرے گا ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبے شک وہ پہلے کرے اور پھر کرے ۔
Tafseer (Urdu)
{انه هو یبدئ: بیشک وہی پہلے پیدا کرتا ہے۔} یعنی بے شک اللہ تعالی بندوں کوپہلے دنیا میں پیدا کرتا ہے پھران کی موت کے بعد قیامت کے دن انہیں دوبارہ زندہ کرے گا تاکہ انہیں ان کے اعمال کی جزا دے اور جو پہلی بار پیدا کرنے اور دوبارہ زندہ کرنے پر قادر ہے جب وہ کسی کی پکڑ فرمائے گا تو وہ پکڑ بھی انتہائی سخت ہو گی۔( خازن البروج تحت الایۃ: ۱۳ ۴ / ۳۶۷ جمل البروج تحت الایۃ: ۱۳ ۸ / ۲۸۸ ملتقطا) {و هو الغفور الودود: اور وہی بہت بخشنے والاہے نہایت محبت فرمانے والا ہے۔} یعنی جو کافر اپنے کفر سے توبہ کر کے ایمان لے ائے اسی طرح جو گناہگار مسلمان اپنے گناہوں سے توبہ کر لے تو اسے اللہ تعالی ہی بخشنے والاہے بلکہ اگر اللہ تعالی چاہے تو گناہگار مسلمان کو توبہ کے بغیر ہی بخش سکتا ہے اور وہی اپنے نیک بندوں سے محبت فرمانے والا ہے۔( روح البیان البروج تحت الایۃ: ۱۴ ۱۰ / ۳۹۲ جلالین البروج تحت الایۃ: ۱۴ ص۴۹۶ ملتقطا)