Surah Al Buruj Ayat 21 (85:21)
The Mansions of the Stars · Juz 30 · Makki
بَلْ هُوَ قُرْاٰنٌ مَّجِیْدٌ 21
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبلکہ وہ بہت بزرگی والا قرآن ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبلکہ وہ کمال شرف والا قرآن ہے ۔
Tafseer (Urdu)
{بل هو قران مجید: بلکہ وہ بہت بزرگی والا قران ہے۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ قران مجیدکے بارے میں کفار کا جو گمان ہے کہ یہ شعر اور کہانت ہے ایسا ہر گز نہیں ہے بلکہ وہ تو بہت بزرگی والا قران ہے اور اس کا مرتبہ اللہ تعالی کی نازل کردہ تمام کتابوں سے بڑا ہے اور وہ لو ح محفوظ میں لکھا ہوا ہے۔( خازن البروج تحت الایۃ: ۲۱-۲۲ ۴ / ۳۶۸ ابو سعود البروج تحت الایۃ: ۲۱-۲۲ ۵ / ۸۵۶-۸۵۷ ملتقطا) قران کریم کی عظمت و شان: یاد رہے کہ قران پاک خود ایسا عظمت والا ہے کہ جس پر غسل فرض ہو اسے پاک ہوئے بغیر قران پاک کو پڑھنا حرام ہے وضو کے بغیر اسے چھونا منع ہے اس کی طرف پیٹھ اور جوتے کرنا منع ہے اور قران پاک دوسروں کو ایسی عزت دیتا ہے کہ اس کو لانے والا فرشتہ سب فرشتوں سے افضل ہے جس مہینے میں ایا وہ مہینہ سب مہینوں سے افضل ہے جس رات میں نازل ہوا وہ رات سب راتوں سے افضل ہے جس جگہ ایا وہ جگہ سب جگہوں سے افضل ہے جس زبان میں ایا وہ زبان تمام زبانوں سے افضل ہے اور جس محترم نبی پر نازل ہوا وہ نبی تمام نبیوں اوررسولوں علیہم الصلوۃ والسلام کا سردار ہے۔