Surah Al Buruj Ayat 19 (85:19)
The Mansions of the Stars · Juz 30 · Makki
بَلِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فِیْ تَكْذِیْبٍ 19
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبلکہ کافر جھٹلا نے میں لگے ہوئے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبلکہ کافر جھٹلا نے میں ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{بل الذین كفروا فی تكذیب: بلکہ کافر جھٹلا نے میں لگے ہوئے ہیں ۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے پیارے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم کفار کا جرم صرف یہ ہی نہیں کہ انہوں نے سابقہ امتوں کے کفار کے حالات سن کر نصیحت حاصل نہ کی بلکہ وہ اس کے ساتھ ساتھ اسی طرح اپ کو اور قران پاک کو بھی جھٹلانے میں لگے ہوئے ہیں جس طرح ان سے پہلی امتوں نے اپنے رسولوں اور ان پر نازل ہونے والی کتابوں کو جھٹلایا حالانکہ قران پاک کا اللہ تعالی کی طرف سے ہونے کا معاملہ واضح ہے اور ا س کا یہ وصف روشن اور قطعی دلیلوں سے ظاہر ہے اور اللہ تعالی ان کافروں کو جانتا ہے اور ان کا کوئی عمل اللہ تعالی سے چھپا ہوا نہیں اور اللہ تعالی اس بات پر قادر ہے کہ ان کفار پر بھی ویسا ہی عذاب نازل کر دے جیسا ان سے پہلے کفار پر نازل کیا گیا تھا۔( ابو سعود البروج تحت الایۃ: ۱۹-۲۰ ۵ / ۸۵۶ خازن البروج تحت الایۃ: ۱۹-۲۰ ۴ / ۳۶۷-۳۶۸ ملتقطا)