Surah Al Buruj Ayat 10 (85:10)
The Mansions of the Stars · Juz 30 · Makki
اِنَّ الَّذِیْنَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ ثُمَّ لَمْ یَتُوْبُوْا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَ لَهُمْ عَذَابُ الْحَرِیْقِﭤ 10
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبے شک جنہو ں نے مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کوآزمائش میں مبتلا کیا پھر تو بہ نہ کی ان کے لئے جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لئے آگ کا عذاب ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبے شک جنھو ں نے ایذا دی مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کو پھر تو بہ نہ کی ان کے لیے جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لیے آگ کا عذاب ۔
Tafseer (Urdu)
{ان الذین فتنوا المؤمنین و المؤمنت: بے شک جنہو ں نے مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کوازمائش میں مبتلا کیا۔} اس ایت کی ایک تفسیر یہ ہے کہ بے شک وہ لوگ جنہوں نے مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کو آگ میں جلا کرازمائش میں مبتلا کیا پھراس سے تو بہ نہ کی اور اپنے کفر سے باز نہ آئے تو ان کے لئے ان کے کفر کے بدلے اخرت میں جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لئے دنیا میں آگ کا عذاب ہے کہ اسی آگ نے انہیں جلا ڈالا اور یہ مسلمانوں کو آگ میں ڈالنے کابدلہ ہے ۔دوسری تفسیر یہ ہے کہ بے شک وہ لوگ جنہو ں نے مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کو اذیتیں دے کرازمائش میں مبتلا کیا پھر اپنے ا س عمل سے تو بہ نہ کی تو ان کے لئے اخرت میں جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لئے (قبر میں بھی) آگ کا عذاب ہے۔( مدارک البروج تحت الایۃ: ۱۰ ص۱۳۳۶-۱۳۳۷ خازن البروج تحت الایۃ: ۱۰ ۴ / ۳۶۷ ملتقطا)