Surah Al Inshiqaq Ayat 6 (84:6)
The Sundering · Juz 30 · Makki
یٰۤاَیُّهَا الْاِنْسَانُ اِنَّكَ كَادِحٌ اِلٰى رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلٰقِیْهِ 6
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاے انسان!بیشک تو اپنے رب کی طرف دوڑنے والا ہے پھر اس سے ملنے والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاے آدمی بیشک تجھے اپنے رب کی طرف یقینی دوڑنا ہے پھر اس سے ملنا۔
Tafseer (Urdu)
{یایها الانسان: اے انسان!} اس ایت کا مفہوم یہ ہے کہ اے انسان !تو اپنی موت انے تک اچھے یا برے عمل کرنے میں محنت و مشقت کر تارہتاہےپھر مرنے کے بعد تجھے اللہ تعالی کی بارگاہ میں (اپنے اعمال کا حساب دینے کے لئے) ضرور حاضر ہونا ہے اور تو نے دنیا میں جیسے عمل کئے ہوں گے انہی کے مطابق تمہیں اس کی بارگاہ سے جزا ملے گی۔ اللہ تعالی کو راضی کرنے والے عمل کریں اور ناراض کرنے والے اعمال سے بچیں : ہر انسان کو چاہئے کہ وہ اس ایت میں غور کرے اور اپنے اعمال کا محاسبہ کرے اورموت انے سے پہلے پہلے ایسے عمل کر لے جن کے ذریعے وہ اللہ تعالی کی ناراضی سے نجات پا جائے اور اسے اللہ تعالی کی رضا حاصل ہو جائے اور ایسے عمل کر نے سے خود کو بچا لے جن کی وجہ سے اللہ تعالی اس سے ناراض ہو جائے اور وہ ہلاکت میں پڑجائے۔ اگر وہ ایسا کرے گا تو ا س میں اسی کا بھلا اور فائدہ ہے اور نہیں کرے گا تو سراسر نقصان بھی اسی کا ہے جیساکہ اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے : ’’ من كفر فعلیه كفره-و من عمل صالحا فلانفسهم یمهدون‘‘(روم:۴۴) ترجمہ کنزالعرفان: جس نے کفر کیا تو اس کے کفر کا وبال اسی پرہے اور جو اچھا کام کریں وہ اپنے ہی کے لئے تیاری کر رہے ہیں ۔ اور ارشاد فرماتا ہے : ’’و من جاهد فانما یجاهد لنفسه-ان الله لغنی عن العلمین‘‘(عنکبوت:۶) ترجمہ کنزالعرفان: اور جو کوشش کرے تو اپنے ہی فائدےکے لئے کوشش کرتا ہےبیشک اللہ سارے جہان سےبے پرواہ ہے۔ اورجنہوں نے اللہ تعالی کو ناراض کرنے والے عمل کئے ان کے بارے میں ارشاد فرماتا ہے : ’’فكیف اذا توفتهم الملىكة یضربون وجوههم و ادبارهم(۲۷) ذلك بانهم اتبعوا ما اسخط الله و كرهوا رضوانه فاحبط اعمالهم ‘‘(سورہ محمد:۲۷۲۸) ترجمہ کنزالعرفان: تو ان کاکیسا حال ہوگا جب فرشتے ان کے منہ اور ان کی پیٹھوں پر ضربیں مارتے ہوئے ان کی روح قبض کریں گے۔ یہ اس لیے ہے کہ انہوں نے اللہ کو ناراض کرنے والی بات کی پیروی کی اور انہوں نے اللہ کی خوشنودی کو پسند نہ کیا تو اس نے ان کے اعمال ضائع کردئیے۔ اللہ تعالی ہمیں اپنی رضا والے کام کرنے کی اور ناراض کر دینے والے کاموں سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے امین۔