Surah Al Inshiqaq Ayat 10 (84:10)
The Sundering · Juz 30 · Makki
وَ اَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ وَرَآءَ ظَهْرِهٖ 10
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاوررہا وہ جسے اس کا نامہ اعمال اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور وہ جس کا نامہ اعمال اس کی پیٹھ کے پیچھے دیا جائے۔
Tafseer (Urdu)
{و اما من اوتی كتبه ورآء ظهره: اور رہا وہ جسے اس کا نامہ اعمال اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا۔} اس ایت اور اس کے بعد والی 2ایات کاخلاصہ یہ ہے کہ قیامت کے دن کافر کا دایاں ہاتھ اس کی گردن کے ساتھ ملا کر طوق میں باندھ دیا جائے گا اور بایاں ہاتھ پس پشت کردیا جائے گا اور اس میں اس کا نامہ اعمال دیا جائے گا اس حال کو دیکھ کر وہ جان لے گا کہ وہ جہنم میں جانے والوں میں سے ہے تو ا س وقت و ہ موت کی دعا مانگے گا اور یا ثبوراہ یعنی ہائے موت کہے گا تاکہ موت کے ذریعے عذاب سے چھٹکارا پاجائے لیکن اسے موت نہ ائے گی اوراسے بھڑکتی ا گ میں داخل کر دیا جائے گا۔ (خازن الانشقاق تحت الایۃ: ۱۰-۱۲ ۴ / ۳۶۳) بائیں ہاتھ میں اعمال نامہ ملنے والوں کا حال: بائیں ہاتھ میں اعمال نامہ ملنے والوں کا حال بیان کرتے ہوئے ایک اور مقام پر اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا: ’’ و اما من اوتی كتبه بشماله ﳔ فیقول یلیتنی لم اوت كتبیه(۲۵) و لم ادر ما حسابیه(۲۶) یلیتها كانت القاضیة(۲۷) ما اغنى عنی مالیه(۲۸) هلك عنی سلطنیه(۲۹) خذوه فغلوه(۳۰) ثم الجحیم صلوه(۳۱) ثم فی سلسلة ذرعها سبعون ذراعا فاسلكوه‘‘(حاقہ:۲۵۔۳۲) ترجمہ کنزالعرفان: اور رہا وہ جسے اس کانامہ اعمال اس کے بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا تو وہ کہے گا: اے کاش کہ مجھے میرا نامہ اعمال نہ دیا جاتا۔ اور میں نہ جانتا کہ میرا حساب کیا ہے۔اے کاش کہ دنیا کی موت ہی (میرا کام) تمام کر دینے والی ہوجاتی۔ میرا مال میرے کچھ کام نہ آیا۔میرا سب زور جاتا رہا۔(فرشتوں کو حکم ہوگا) اسے پکڑوپھر اسے طوق ڈالو۔پھر اسے بھڑکتی آگ میں داخل کرو۔ پھر ایسی زنجیر میں جکڑ دو جس کی لمبائی ستر ہاتھ ہے۔ اورکفار جہنم میں بھی موت کی دعا مانگیں گےجیسا کہ ایک اور مقام پر اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا: ’’و اذا القوا منها مكانا ضیقا مقرنین دعوا هنالك ثبورا(۱۳) لا تدعوا الیوم ثبورا واحدا و ادعوا ثبورا كثیرا‘‘(فرقان:۱۳۱۴) ترجمہ کنزالعرفان: اور جب انہیں اس اگ کی کسی تنگ جگہ میں زنجیروں میں جکڑکر ڈالا جائے گا تو وہاں موت مانگیں گے۔(فرمایا جائے گا) آج ایک موت نہ مانگو اور بہت سی موتیں مانگو۔ اللہ تعالی ہمارے ایمان کی حفاظت فرمائے اور ایمان پر ہی خاتمہ نصیب فرمائے اور قیامت کی ہولناکیوں اور جہنم کے عذابات کی شدتوں سے ہمیں نجات عطا فرمائےامین۔