Surah Al Inshiqaq Ayat 1 (84:1)
The Sundering · Juz 30 · Makki
اِذَا السَّمَآءُ انْشَقَّتْ 1
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariجب آسمان پھٹ جائے گا ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanجب آسمان شق ہو ۔
Tafseer (Urdu)
{اذا السمآء انشقت: جب آسمان پھٹ جائے گا۔} اس ایت اور اس کے بعد والی 4ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ قیامت قائم ہونے کے وقت جب آسمان پھٹ جائے گااور وہ اپنے پھٹنے کے بارے میں اپنے رب عزوجل کا حکم سنے گا اورا س کی اطاعت کرے گا اور اسے یہی لائق ہے کہ وہ اپنے رب عزوجل کا حکم سنے اوراس کی اطاعت کرے اور جب زمین کوبرابر کرکے دراز کر دیا جائے گا اور اس پر کوئی عمارت اور کوئی پہاڑ باقی نہ رہے گا اور زمین اپنے اندر موجود سب خزانے اورمردے باہرڈال دے گی اور خزانوں اور مردوں سے خالی ہوجائے گی اور وہ اپنے اندر کی چیزیں باہر پھینک دینے کے بارے میں اپنے رب عزوجل کا حکم سنے گی اور اس کی اطاعت کرے گی اور اسے یہی لائق ہے کہ وہ اپنے رب عزوجل کا حکم سنے اور اس کی اطاعت کرے تو اس وقت انسان اپنے عمل کا نتیجہ ثواب اور عذاب کی صورت میں دیکھ لے گا۔( خازن الانشقاق تحت الایۃ: ۱-۵ ۴ / ۳۶۳)