Surah Al Inshiqaq Ayat 21 (84:21)
The Sundering · Juz 30 · Makki · Sajdah verse
وَ اِذَا قُرِئَ عَلَیْهِمُ الْقُرْاٰنُ لَا یَسْجُدُوْنَؕ 21
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے توسجدہ نہیں کرتے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جب قرآن پڑھا جائے سجدہ نہیں کرتے ۔
Tafseer (Urdu)
{و اذا قرئ علیهم القران لا یسجدون: اور جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے توسجدہ نہیں کرتے۔} شان نزول: جب ’’سورہ اقرا‘‘ میں ایت ’’و اسجد و اقترب‘‘ ([1])نازل ہوئی تورسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم نے یہ آیت پڑھ کر سجدہ کیا مومنین نے بھی آپ کے ساتھ سجدہ کیا البتہ کفار قریش نے سجدہ نہ کیا توان کے اس فعل کی برائی میں یہ آیت نازل ہوئی اور فرمایا گیا کہ جب کفار کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے تو وہ سجدئہ تلاوت نہیں کرتے۔( تفسیر احمدی سورۃ انشقت تحت الایۃ: ۲۱ ص۷۳۸) امام فخر الدین رازی رحمۃاللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں ’’کفار چونکہ انتہائی فصیح و بلیغ تھے ا س لئے قران سننے کے بعد ان کے پاس اس کے علاوہ اور کوئی چارہ نہ تھا کہ وہ قران کو اپنی مثل لانے سے عاجز کر دینے والا مان لیں اور جب انہوں نے نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم کی نبوت درست ہونے اور احکامات اور ممنوعات میں ان کی اطاعت واجب ہو نے کو جان لیا تو (ان پر لازم تھا کہ وہ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم پر ایمان لائیں اور ان کی اطاعت کریں اور چونکہ کفار نے ا یسا نہیں کیا اس لئے) قران سن کر سجدہ نہ کرنے پر اللہ تعالی کا ان کی مذمت کرنا حق ہے۔( تفسیرکبیر الانشقاق تحت الایۃ: ۲۱ ۱۱ / ۱۰۴) سجدہ تلاوت سے متعلق8شرعی مسائلـ: یہاں ایت کی مناسبت سے سجدہ تلاوت سے متعلق 8 شرعی مسائل ملاحظہ ہوں ۔ (1)… اس آیت سے ثابت ہواکہ سجدئہ تلاوت کی ایت سننے والے پر سجدہ تلاوت کرنا واجب ہے اور حدیث سے ثابت ہے کہ وہ ایت پڑھنے والے اور سننے والے دونوں پر سجدہ تلاوت واجب ہوجاتا ہے۔ (2)… قرآن کریم میں کل چودہ آیتیں ایسی ہیں جنہیں پڑھنے یا سننے سے سجدہ تلاوت واجب ہوجاتا ہے خواہ سننے والے نے سننے کا ارادہ کیا ہو یا نہ کیاہو۔ (3)…ایت سجدہ پڑھنے یا سننے سے سجدہ واجب ہو جاتا ہے البتہ پڑھنے میں یہ شرط ہے کہ اتنی اواز سے پڑھا ہو کہ اگر کوئی عذر نہ ہو تو خود سن سکے۔ (4)…اگر اتنی اواز سے ایت سجدہ پڑھی کہ وہ خود سن سکتا تھا مگر شور و غل یا بہرے ہونے کی وجہ سے نہ سنی تو سجدہ واجب ہوگیا اور اگر محض ہونٹ ہلے اواز پیدا نہ ہوئی تو واجب نہ ہوا۔ (5)… سجدہ تلاوت کے لئے بھی وہی شرطیں ہیں جو نماز کے لئے ہیں جیسے طہارت قبلہ رو ہونا اور ستر عورت وغیرہ ۔ (6)…اگر امام نے نماز میں آیت سجدہ پڑھی تو اس پر اور مقتدیوں پر اور جو شخص نماز میں تو نہ ہو لیکن اس ایت کو سن لے تو اس پر سجدہ تلاوت کرناواجب ہے۔ (اس مسئلے کاخیال بطور خاص ان لوگوں کو رکھنا چاہئے جو تروایح پڑھنے کے لئے مسجد میں حاضر ہوتے ہیں یا گھروں میں بیٹھے مرد یا عورتیں امام کی تلاوت کو سن رہے ہوتے ہیں البتہ ایت سجدہ سننے سے عورت پر سجدہ تلاوت اس صورت میں واجب ہوگا کہ وہ اس وقت جنابت حیض یا نفاس کی حالت میں نہ ہو۔) (7)… سجدہ کی جتنی آیتیں پڑھی جائیں گی اتنے ہی سجدے واجب ہوں گے اور اگر ایک ہی آیت ایک مجلس میں بار بار پڑھی گئی تو ایک ہی سجدہ واجب ہوگا۔ (8)…سجدہ کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ کھڑا ہو کر اللہ اکبر کہتا ہوا سجدہ میں جائے اور کم سے کم تین بار سبحن ربی الاعلی کہے پھر اللہ اکبر کہتاہوا کھڑا ہو جائے سجدہ تلاوت کے شروع اور اخر میں دونوں بار اللہ اکبر کہنا سنت ہے اور کھڑے ہو کر سجدہ میں جانا اور سجدہ کے بعد کھڑا ہونا یہ دونوں قیام مستحب ہیں ۔( بہار شریعت حصہ چہارم ۱ / ۷۲۸-۷۳۱ تفسیر احمدی سورۃ انشقت ص۷۳۹ ملتقطا) نوٹ:سجدہ تلاوت کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے بہار شریعتجلد نمبر1 حصہ نمبر 4 سے ’’سجدہ تلاوت کا بیان‘‘ مطالعہ فرمائیں ۔ [1]۔۔۔ یہ ایت بھی ایات سجدہ میں سے ہے اسے پڑھنے اور سننے والے پر سجدہ تلاوت واجب ہے۔