Surah Al Mutaffifin Ayat 22 (83:22)
The Defrauding · Juz 30 · Makki
اِنَّ الْاَبْرَارَ لَفِیْ نَعِیْمٍ 22
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک نیک لوگ ضرور چین میں ہوں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبے شک نکوکار ضرور چین میں ہیں
Tafseer (Urdu)
{ان الابرار لفی نعیم: بیشک نیک لوگ ضرور چین میں ہوں گے۔} نیک لوگوں کے اعمال نامے کی جگہ بیان کرنے کے بعد اب ان کی جزا بیان کی جا رہی ہےچنانچہ اس ایت اورا س کے بعد والی6 ایات کاخلاصہ یہ ہے کہ بیشک اللہ تعالی کے اطاعت گزارنیک لوگ ضرور جنت کی نعمتوں میں ہوں گے وہ جنت میں تختوں پربیٹھ کر اللہ تعالی کے اکرام اور اس کی نعمتوں کو دیکھ رہے ہوں گے جو اس نے انہیں عطا فرمائیں اوروہ اپنے دشمنوں کو بھی دیکھ رہے ہوں گے جو کہ طرح طرح کے عذابات میں گرفتار ہوں گے۔جب تم ان کی طرف دیکھو گے تو تم ان کے چہروں میں نعمتوں کی تروتازگی پہچان لو گے کہ وہ خوشی سے چمکتے دمکتے ہوں گے اور دل کی خوشی کے آثار ان چہروں پر نمایاں ہوں گے اور جنت میں انہیں صاف ستھری خالص شراب پلائی جائے گی جس کے برتنوں پر مہر لگائی ہوئی ہوگی اور ابرار ہی ان کی مہر توڑیں گے ان برتنوں پر لگی مہر مشک کی بنی ہوئی ہے اور للچانے والوں کو اللہ تعالی کی اطاعت کی طرف سبقت کرکے اور برائیوں سے باز رہ کر اسی پر للچانا چاہئے تاکہ انہیں مشک کی مہر لگی یہ شراب حاصل ہو اور اس شراب میں تسنیم ملی ہوئی ہے جو کہ جنت کی شرابوں میں سب سے اعلی ہے اورتسنیم شراب کاوہ چشمہ ہے جس سے صرف اللہ تعالی کے مقرب بندے پئیں گے اور باقی جنتیوں کی شرابوں میں شراب تسنیم کے چند قطرے ملائے جائیں گے۔( خازنالمطففینتحت الایۃ:۲۲-۲۸ ۴ / ۳۶۱-۳۶۲ مدارک المطففین تحت الایۃ: ۲۲-۲۸ ص۱۳۳۱ملتقطا)