Surah Al Mutaffifin Ayat 7 (83:7)
The Defrauding · Juz 30 · Makki
كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الْفُجَّارِ لَفِیْ سِجِّیْنٍﭤ 7
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیقینا بیشک بد کاروں کا نامہ اعمال ضرور سجین میں ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبے شک کافروں کی لکھت سب سے نیچی جگہ سجین میں ہے
Tafseer (Urdu)
{كلا ان كتب الفجار لفی سجین: یقینا بیشک بد کاروں کا نامہ اعمال ضرور سجین میں ہے۔} اس ایت اور اس کے بعد والی 6 ایات کاخلاصہ یہ ہے کہ بیشک وہ کتاب جس میں کافروں کے اعمال لکھے ہوئے ہیں سب سے نیچی جگہ سجین میں ہے اور تم اس جگہ کی حقیقت نہیں جان سکتے کہ وہ کتنا ہولناک اور ہیبت کامقام ہے اور کافروں کا اعمال نامہ مہرلگائی ہوئی ایک کتاب ہے جو نہ مٹ سکتی ہے نہ بدل سکتی ہے یہاں تک کہ ان سے ان اعمال کا حساب لے لیا جائے اور ان اعمال پر انہیں سزا دے دی جائے اورجس دن اعمال نامے کی وہ کتاب نکالی جائے گی تو ا س دن ان جھٹلانے والوں کیلئے خرابی ہے جو انصاف کے دن کو جھٹلاتے ہیں اور جزا ملنے کے دن یعنی قیامت کے منکر ہیں اور اس دن کو وہی جھٹلاتا ہے جس میں یہ تین باتیں پائی جاتی ہوں (1)…وہ حق سے تجاوز کرنے والا ہو اور مخلوق کے ساتھ معاملات کرنے میں ان پر ظلم کرنے والا ہو ۔ (2)…اپنے افعال اوراقوال میں اللہ تعالی کی نافرمانی کر کے گناہوں میں منہمک ہو۔ (3)…جب اس کے سامنے قران کی آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو ان کے بارے میں کہتا ہے کہ یہ اللہ تعالی کی وحی نہیں بلکہ سابقہ لوگوں کی کہانیاں ہیں ۔ یاد رہے کہ سجین کے بارے میں ایک قول یہ ہے کہ یہ ساتویں زمین کے نیچے ایک مقام ہے اور یہ مقام ابلیس اور اس کے لشکروں کا محل ہے۔( خازن المطففین تحت الایۃ : ۷ ۴ / ۳۶۰ مدارک المطففین تحت الایۃ: ۷-۹ ص۱۳۳۰ قرطبی المطففین تحت الایۃ: ۷ ۱۰ / ۱۸۲ الجزء التاسع عشر ملتقطا)