Surah At Takwir Ayat 25 (81:25)
The Overthrowing · Juz 30 · Makki
وَ مَا هُوَ بِقَوْلِ شَیْطٰنٍ رَّجِیْمٍ 25
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور وہ(قرآن)ہر گز مردود شیطان کا پڑھا ہوا نہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور قرآن مردود شیطان کا پڑھا ہوا نہیں
Tafseer (Urdu)
{و ما هو بقول شیطن رجیم: اور وہ (قرآن) ہرگز مردود شیطان کا پڑھا ہوا نہیں۔} کفار مکہ یہ کہتے تھے کہ کوئی جن یا شیطان حضورا قدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم کو یہ کلام سنا جاتا ہے ان کا رد کرتے ہوئے اس ایت اورا س کے بعد والی ایت میں اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا کہ قرآن مردود شیطان کا پڑھا ہوا نہیں ہے پھر تم قران کو چھوڑ کرکدھر جاتے ہو اور کیوں قرآن سے اعراض کرتے ہو حالانکہ اس میں شفاء اور ہدایت ہے۔( خازن التکویر تحت الایۃ: ۲۵-۲۶ ۴ / ۳۵۷) کفار کے اس اعتراض کا جواب ایک اور مقام پر بھی دیاگیا ہےچنانچہ اللہ تعالی ارشاد فرماتاہے:’’و ما تنزلت به الشیطین(۲۱۰) و ما ینبغی لهم و ما یستطیعون(۲۱۱) انهم عن السمع لمعزولون ‘‘(شعراء:۲۱۰۔۲۱۲) ترجمہ کنزالعرفان: اوراس قرآن کو لے کر شیطان نہ اترے۔اورنہ ہی وہ اس قابل تھے اور نہ وہ اس کی طاقت رکھتے ہیں ۔وہ تو سننے کی جگہ سے دور کردیئے گئے ہیں۔