Surah At Takwir Ayat 27 (81:27)
The Overthrowing · Juz 30 · Makki
اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِیْنَ 27
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariوہ تو سارے جہانوں کے لیے نصیحت ہی ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanوہ تو نصیحت ہی ہے سارے جہاں کے لیے
Tafseer (Urdu)
{ان هو الا ذكر للعلمین: وہ تو سارے جہانوں کے لیے نصیحت ہی ہے۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ قران عظیم تمام جنوں اور انسانوں کے لئے نصیحت ہے اور اس سے وہی نصیحت حاصل کر سکتا ہے جسے حق کی پیروی کرنا اس پر قائم رہنا اور ا س سے نفع حاصل کرنامنظور ہو۔( روح البیان التکویر تحت الایۃ: ۲۷-۲۸ ۱۰ / ۳۵۴ خازن التکویر تحت الایۃ: ۲۷-۲۸ ۴ / ۳۵۷ ملتقطا) {و ما تشآءون الا ان یشآء الله: اور تم کچھ نہیں چاہ سکتے مگر یہ کہ اللہ چاہے۔} یعنی تم اللہ تعالی کے چاہے بغیر کچھ چاہ بھی نہیں سکتے تمہارا ارادہ اور چاہنا اللہ تعالی کے ارادے کے تابع ہے۔ ایت ’’و ما تشآءون الا ان یشآء الله‘‘ سے معلوم ہونے و الے مسائل: اس ایت سے 4مسئلے معلوم ہوئے ۔ (1)… انسان اپنے اختیاری کام میں مختار ہے ۔ (2)… انسان کا اختیار مستقل نہیں بلکہ اللہ تعالی کی مشیت کے تابع ہے۔ (3)… دنیا کا ہر کام اللہ تعالی کی مشیت اورارادے سے ہے مگر اس کی پسندیدگی سے نہیں۔ (4)… اللہ تعالی بندے کے ہر کام کا ارادہ فرماتا ہے مگر اسے برے کام کی رغبت یا مشورہ نہیں دیتا بلکہ اس سے منع فرماتا ہے برے کاموں کی رغبت ابلیس لعین دیتا ہے۔