Surah Abasa Ayat 38 (80:38)
He Frowned · Juz 30 · Makki
وُجُوْهٌ یَّوْمَىٕذٍ مُّسْفِرَةٌ 38
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبہت سے چہرے اس دن روشن ہوں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکتنے منہ اس دن روشن ہوں گے
Tafseer (Urdu)
{وجوه یومىذ مسفرة: بہت سے چہرے اس دن روشن ہوں گے۔} قیامت کا حال اوراس کی ہولناکیاں بیان فرمانے کے بعد اب اس ایت اور ا س کے بعد والی 4ایات میں مکلف لوگوں کی دو قسمیں بیان کی جا رہی ہیں ۔ (1)سعادت مند۔(2)بد بخت۔ جو لوگ سعادت مند ہیں ان کا حال یہ ہو گا کہ قیامت کے دن ان کے چہرے ایمان کے نور سے یا رات کی عبادتوں سے یا وضو کے آثارسے روشن ہوں گے اور حساب سے فارغ ہونے کے بعد وہ اللہ تعالی کی نعمت اس کے کرم اور اس کی رضا پر ہنستے ہوئے خوشیاں منارہے ہوں گے اور جو لوگ بد بخت ہیں قیامت کے دن ان کا حال یہ ہو گا کہ (ان کی بد عملیوں کی وجہ سے) ان کے چہروں پر گرد پڑی ہوگی اور (ان کے کفر کی وجہ سے) ان پر سیاہی چڑھ رہی ہوگی یہ وہی کافر بدکارہیں جن کے ساتھ ایسا سلوک کیا گیا۔( خازن عبس تحت الایۃ: ۳۸-۴۲ ۴ / ۳۵۵)