Surah Abasa Ayat 23 (80:23)
He Frowned · Juz 30 · Makki
كَلَّا لَمَّا یَقْضِ مَاۤ اَمَرَهٗﭤ 23
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیقینا اس نے اب تک پورا نہ کیا جو اللہ نے اسے حکم دیا تھا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکوئی نہیں اس نے اب تک پورا نہ کیا جو اُسے حکم ہوا تھا۔
Tafseer (Urdu)
{كلا: کوئی نہیں ۔} اس ایت کی ایک تفسیر یہ ہے کہ کافر انسان کو تکبر کرنے سےاس کے کفر سے توحیدمرنے کے بعد اٹھائے جانے اور حشر و نشر کا انکار کرنے پر اصرار کرنے سے رو کاگیا تھا لیکن اس کافر نے اب تک اللہ تعالی کے اس حکم پر عمل کرتے ہوئے ایمان قبول کیا ہے اور نہ ہی وہ اپنے تکبر سے باز ایا ہے۔دوسری تفسیر یہ ہے یقینا اس کافر انسان نے اب تک ایمان قبول کرنے کاوہ کام پورا نہ کیا جو اللہ تعالی نے اسے حکم دیا تھا۔( تفسیرکبیر عبس تحت الایۃ: ۲۳ ۱۱ / ۵۸ تفسیرصاوی عبس تحت الایۃ: ۲۳ ۶ / ۲۳۱۷ ملتقطا)