Surah An Naziat Ayat 28 (79:28)
Those who drag forth · Juz 30 · Makki
رَفَعَ سَمْكَهَا فَسَوّٰىهَا 28
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاس کی چھت اونچی کی پھر اسے ٹھیک کیا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاس کی چھت اونچی کی پھر اسے ٹھیک کیا۔
Tafseer (Urdu)
{رفع سمكها: اس کی چھت اونچی کی۔} اس ایت اور اس کے بعد والی5ایات میں اسمان اور زمین کی تخلیق کی کیفیت بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالی نے اسمان کو بنایا اور کسی ستون کے بغیر اس کی چھت اونچی کی پھر اسے ایسا ٹھیک کیا کہ اس میں کہیں کوئی خلل نہیں اوراس کی رات کو تاریک کیا اور سورج کے نورکوظاہر فرما کر اس کی روشنی چمکائی اور اس کے بعد زمین پھیلائی جو پیدا تو آسمان سے پہلے فرمائی گئی تھی مگر پھیلائی نہ گئی تھی اوراس میں سے چشمے جاری فرما کر اس کا پانی اور اس کاچارہ نکا لا جسے جاندار کھاتے ہیں اور پہاڑوں کو روئے زمین پرجمایا تاکہ اس کو سکون ہو اور جو کچھ زمین سے نکالا ہے وہ تمہارے اور تمہارے چوپایوں کے فائدے کیلئے ہے۔( خازنالنازعاتتحت الایۃ:۲۸-۳۳ ۴ / ۳۵۱-۳۵۲ مدارک النازعات تحت الایۃ: ۲۸-۳۳ ص۱۳۱۹ جلالین النازعات تحت الایۃ: ۲۸-۳۳ ص۴۸۹ ملتقطا)