Surah An Naziat Ayat 27 (79:27)
Those who drag forth · Juz 30 · Makki
ءَاَنْتُمْ اَشَدُّ خَلْقًا اَمِ السَّمَآءُؕ-بَنٰىهَاﭨ 27
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکیا (تمہاری سمجھ کے مطابق) تمہارا بنانا مشکل ہے یا آسمان کا ؟اسے اللہ نے بنایا ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکیا تمہاری سمجھ کے مطابق تمہارا بنانا مشکل یا آسمان کا اللہ نے اسے بنایا۔
Tafseer (Urdu)
{ءانتم اشد خلقا ام السمآء: کیا (تمہاری سمجھ کے مطابق) تمہارا بنانا مشکل ہے یا اسمان کا} اللہ تعالی نے مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کئے جانے کا انکار کرنے والوں سے فرمایا کہ کیا تمہاری سمجھ کے مطابق تمہارے مرنے کے بعد اللہ تعالی کے لئے تمہیں دوبارہ بنانا مشکل ہے یا آسمان کو بنانااس کے جواب میں تم یہی کہو گے کہ اسمان جیسی بڑی اور مضبوط چیز پیدا کرنے کے مقابلے میں انسان کو پیدا کرنا زیادہ اسان ہے کیونکہ وہ اسمان سے بہت چھوٹا اور کمزور ہے۔ تو جب تمہاری سمجھ کے مطابق تمہیں مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کرنا اللہ تعالی پرزیادہ اسان ہے تو پھر تم اس کا انکار کیوں کرتے ہیں حالانکہ تم جانتے ہو کہ زمین و اسمان کو اللہ تعالی نے پیدا کیا ہے اور اس کا تم انکار بھی نہیں کرتے۔( خازن النازعات تحت الایۃ: ۲۷ ۴ / ۳۵۱ ملخصا)