Surah An Naziat Ayat 1 (79:1)
Those who drag forth · Juz 30 · Makki
وَ النّٰزِعٰتِ غَرْقًا 1
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariسختی سے جان کھینچنے والوں کی قسم۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanقسم ان کی کہ سختی سے جان کھینچیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و النزعت غرقا: سختی سے جان کھینچنے والوں کی قسم۔} یعنی ان فرشتوں کی قسم! جو کافروں کے جسموں سے ان کی روح سختی سے کھینچ کر نکالتے ہیں ۔ (تفسیر بغوی النازعات تحت الایۃ: ۱ ۴ / ۴۱۰) {و النشطت نشطا: اور نرمی سے بند کھولنے والوں کی۔} یعنی ان فرشتوں کی قسم !جو مومنوں کے جسموں سے ان کی روحیں نرمی سے قبض کرتے ہیں ۔ (تفسیر بغوی النازعات تحت الایۃ: ۲ ۴ / ۴۱۰) مومن کی روح نرمی سے نکالی جاتی ہے: حضرت عزرائیل علیہ السلام جب کسی مومن کی روح قبض فرماتے ہیں تو ا س کے ساتھ نرمی فرماتے ہیں چنانچہ حضرت خزرج رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں ’’رسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم نے ایک انصاری صحابی رضی اللہ تعالی عنہ کے سرہانے حضرت ملک الموت علیہ السلام کو دیکھا تو ان سے فرمایا’’میرے صحابی پر نرمی کرنا کیونکہ یہ مومن ہے۔ حضرت ملک الموت علیہ السلام نے عرض کی: یا رسول اللہ! صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم اپ خوش ہو جائیں اور اپنی انکھیں ٹھنڈی رکھیں بے شک میں ہر مومن کے ساتھ (روح نکالنے کے معاملے میں ) نرمی کرنے والا ہوں ۔( معجم الکبیر باب الخاء خزرج الانصاری ۴ / ۲۲۰ الحدیث: ۴۱۸۸)