Surah An Naziat Ayat 10 (79:10)
Those who drag forth · Juz 30 · Makki
یَقُوْلُوْنَ ءَاِنَّا لَمَرْدُوْدُوْنَ فِی الْحَافِرَةِﭤ 10
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکافر کہتے ہیں : کیابیشک ہم ضرور پھر الٹے پاؤں پلٹیں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکافر کہتے ہیں کیا ہم پھر الٹے پاؤں پلٹیں گے ۔
Tafseer (Urdu)
{یقولون: کافر کہتے ہیں ۔} اس ایت اوراس کے بعد والی 4 ایات کاخلاصہ یہ ہے کہ جب کفار سے کہا جاتا ہے کہ تم مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کر کے اٹھائے جاؤ گے تو وہ کہتے ہیں کہ کیا ہم موت کے بعد پھر زندگی کی طرف واپس کر دئیے جائیں گےکیا جب ہماری یہ حالت ہو جائے گی کہ ہماری ہڈیاں ریزہ ریزہ ہو کر بکھر چکی ہوں گی تو پھر بھی ہم زندہ کئے جائیں گےپھر مذاق اڑانے کے طور پر وہ کہنے لگے کہ اگر موت کے بعد زندہ کیا جانا صحیح ہے اور ہم مرنے کے بعد اٹھائے گئے تواس میں ہمارا بڑا نقصان ہے کیونکہ ہم دنیا میں اس بات کو جھٹلاتے رہے۔ اس پر انہیں بتایا گیا کہ تم مرنے کے بعد زندہ کئے جانے کو یہ نہ سمجھو کہ اللہ تعالی کے لئے یہ کام کچھ دشوار ہے کیونکہ وہ قادر برحق ہے اور اس پر کچھ بھی دشوار نہیں تو جب اللہ تعالی تمہیں زندہ کرنے کاا رادہ فرمائے گا اس وقت وہ دوسری پھونک ایک ہولناک اواز ہی ہو گی اورا س کے بعد فورا وہ زندہ ہو کرکھلے میدان میں آپڑے ہوں گے۔(خازنالنازعاتتحت الایۃ:۱۰-۱۴ ۴ / ۳۵۰-۳۵۱ مدارک النازعات تحت الایۃ: ۱۰-۱۴ ص۱۳۱۸ ملتقطا)