Surah An Naba Ayat 17 (78:17)
The Tidings · Juz 30 · Makki
اِنَّ یَوْمَ الْفَصْلِ كَانَ مِیْقَاتًا 17
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک فیصلے کا دن ایک مقرر وقت ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک فیصلے کا دن ٹھہرا ہوا وقت ہے۔
Tafseer (Urdu)
{ان یوم الفصل كان میقاتا: بیشک فیصلے کا دن ایک مقرر وقت ہے۔} یعنی بیشک وہ دن جس میں اللہ تعالی مخلوق کافیصلہ فرمائے گا وہ ا س کے علم میں ثواب اور عذاب کے لئے ایک مقرر کیا ہوا وقت ہے۔( جلالین مع صاوی النبا تحت الایۃ: ۱۷ ۶ / ۲۳۰۰) {یوم ینفخ فی الصور: جس دن صور میں پھونک ماری جائے گی۔} ارشاد فرمایا کہ فیصلے کا دن وہ ہو گا جس دن صور میں دوسری بار پھونک ماری جائے گی تو تم اپنی قبروں سے حساب کیلئے حساب کی جگہ کی طرف فوج در فوج چلے آؤ گے۔( روح البیان النبا تحت الایۃ: ۱۸ ۱۰ / ۲۹۹ ملخصا) اس حالت کو بیان کرتے ہوئے ایک ا ور مقام پر ارشاد فرمایا: ’’و نفخ فی الصور فاذا هم من الاجداث الى ربهم ینسلون‘‘(یس:۵۱) ترجمہ کنزالعرفان: اور صور میں پھونک ماری جائے گی تواسی وقت وہ قبروں سے اپنے رب کی طرف دوڑتے چلے جائیں گے۔ اور ارشاد فرمایا: ’’و نفخ فی الصور فجمعنهم جمعا‘‘(کہف:۹۹) ترجمہ کنزالعرفان: اور صور میں پھونک ماری جائے گی تو ہم سب کو جمع کر لائیں گے۔