Surah An Naba Ayat 31 (78:31)
The Tidings · Juz 30 · Makki
اِنَّ لِلْمُتَّقِیْنَ مَفَازًا 31
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک ڈر والوں کے لئے کامیابی کی جگہ ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک ڈر والوں کو کامیابی کی جگہ ہے۔
Tafseer (Urdu)
{ان للمتقین مفازا: بیشک ڈر والوں کیلئے کامیابی کی جگہ ہے۔} اس سے پہلی ایات میں کفار کے لئے وعیدیں بیان کی گئیں اور اب متقی لوگوں کی جزا بیان کی جا رہی ہے ۔چنانچہ اس ایت اور اس کے بعد والی 4ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ وہ لوگ جو کفر اور دیگر برے اعمال سے بچتے ہیں اور اللہ تعالی کے عذاب سے ڈرتے ہیں ان کے لئے جنت میں کامیابی کی جگہ ہے جہاں انہیں عذاب سے نجات ہوگی اور انہیں اپنی ہر مراد حاصل ہوگی اوران کے لئے ایسے باغات ہیں جن میں طرح طرح کے نفیس پھلوں والے درخت ہیں اور ان کے لئے انگورہیں اور ان کے لئے اٹھتے جوبن والی ایک عمر کی بیویاں ہیں اور ان کے لئے جنت کی نفیس شراب سے چھلکتا جام ہے اور جنت میں شراب پینے کی وجہ سے انہیں نہ کوئی بے ہودہ بات سننے میں آئے گی اور نہ وہاں کوئی کسی کو جھٹلائے گا۔( روح البیان النبا تحت الایۃ : ۳۱-۳۵ ۱۰ / ۳۰۷- ۳۰۸ مدارک النبا تحت الایۃ: ۳۱-۳۵ ص ۱۳۱۵ خازن النبا تحت الایۃ: ۳۱-۳۵ ۴ / ۳۴۸ ملتقطا) حقیقی طور پر کامیاب کون اس سے معلوم ہوا کہ اصل کامیاب وہ نہیں جو دنیا میں کامیابی پا لے بلکہ حقیقی طور پر کامیاب وہ ہے جو قیامت کے دن جنت حاصل کر لے ۔اسی چیز کو بیان کرتے ہوئے ایک اور مقام پر اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے: ’’ کل نفس ذآىقة الموت-و انما توفون اجوركم یوم القیمة-فمن زحزح عن النار و ادخل الجنة فقد فاز-و ما الحیوة الدنیا الا متاع الغرور‘‘(ال عمران:۱۸۵) ترجمہ کنزالعرفان: ہر جان موت کا مزہ چکھنے والی ہے اورقیامت کے دن تمہیں تمہارے اجر پورے پورے دئیے جائیں گے توجسے آگ سے بچا لیا گیا اور جنت میں داخل کردیا گیا تو وہ کامیاب ہوگیا اور دنیا کی زندگی تو صرف دھوکے کا سامان ہے۔ لہذا ہر مسلمان کو چاہئے کہ وہ ایسے اعمال کرے جس سے دنیا میں بھی سرخرو ہو اور اخرت میں بھی اللہ تعالی کے فضل و رحمت سے جنت اور ا س کی ابدی نعمتیں حاصل کر لے۔