Surah Al Anfal Ayat 20 (8:20)
The Spoils of War · Juz 9 · Madani
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ وَ لَا تَوَلَّوْا عَنْهُ وَ اَنْتُمْ تَسْمَعُوْنَﭕ 20
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاے ایمان والو! اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کیا کرواور سن کر اس سے منہ نہ پھیرو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاے ایمان والو اللہ اور اس کے رسول کا حکم مانو اور سن سنا کر اس سے نہ پھرو۔
Tafseer (Urdu)
{یایها الذین امنوا:اے ایمان والو!۔}اس ایت سے مقصود سرکار دو عالم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی اطاعت کرنے کا حکم دینا اور ان کی نافرمانی سے منع کرنا ہے جبکہ اللہ تعالی کی اطاعت کا ذکر اس بات پر متنبہ کرنے کے لئے ہے کہ رسول خدا صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی اطاعت اللہ عزوجل ہی کی اطاعت ہے جیسا کہ ایک مقام پر صراحت کے ساتھ ارشاد فرمایا: ’’ من یطع الرسول فقد اطاع الله‘‘(النساء:۸۰) ترجمہ کنزالعرفان: جس نے رسول کا حکم مانا بیشک اس نے اللہ کا حکم مانا۔ (ابو سعود الانفال تحت الایۃ:۲۰ ۲ / ۳۵۳) {و لا تكونوا كالذین:اور ان لوگوں کی طرح نہ ہونا۔} ارشاد فرمایا کہ ان لوگوں کی طرح نہ ہونا جنہوں نے کہا :ہم نے سن لیا حالانکہ وہ نہیں سنتے کیونکہ جو سن کر فائدہ نہ اٹھائے اور نصیحت حاصل نہ کرے اس کا سننا سننا ہی نہیں ہے ۔یہ منافقین اور مشرکین کا حال ہے مسلمانوں کو اس سے دور رہنے کا حکم دیا جارہا ہے۔