Surah Al Anfal Ayat 39 (8:39)
The Spoils of War · Juz 9 · Madani
وَ قَاتِلُوْهُمْ حَتّٰى لَا تَكُوْنَ فِتْنَةٌ وَّ یَكُوْنَ الدِّیْنُ كُلُّهٗ لِلّٰهِۚ-فَاِنِ انْتَهَوْا فَاِنَّ اللّٰهَ بِمَا یَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ 39
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ان سے لڑو یہاں تک کہ کوئی فساد باقی نہ رہے اور سارا دین اللہ ہی کا ہوجائے پھر اگر وہ باز آجائیں تو اللہ ان کے کام دیکھ رہا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اگر ان سے لڑو یہاں تک کہ کوئی فساد باقی نہ رہے اور سارا دین اللہ ہی کا ہوجائے پھر اگر وہ باز رہیں تو اللہ ان کے کام دیکھ رہا ہے ۔
Tafseer (Urdu)
{و قاتلوهم حتى لا تكون فتنة:اور ان سے لڑو یہاں تک کہ کوئی فساد باقی نہ رہے۔}اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے ایمان والو! ان کافروں سے لڑو یہاں تک کہ شرک کاغلبہ نہ رہے اوراللہ تعالی کا دین اسلام غالب ہو جائے پھر اگر وہ اپنے کفر سے باز اجائیں تو اللہ تعالی ان کے کام دیکھ رہا ہےوہ انہیں اس کی اور ان کے اسلام لانے کی جزا دے گااور اگریہ لوگ ایمان لانے سے روگردانی کریں تو جان لو کہ اللہ تعالی تمہارامددگارہے تم اسی کی مدد پر بھروسہ رکھو اور ان کی دشمنی کی پرواہ نہ کرو اور اللہ تعالی کیا ہی اچھا مولی اور کیا ہی اچھا مددگار ہے۔( جلالین الانفال تحت الایۃ: ۳۹ ص۱۵۱تفسیر سمرقندی الانفال تحت الایۃ: ۳۹ ۲ / ۱۸ روح البیان الانفال تحت الایۃ: ۳۹ ۳ / ۳۴۵ ملتقطا) جہاد کے2 فضائل: اس ایت میں جہاد کا ذکر ہوااس مناسبت سے یہاں جہاد کے دو فضائل ملاحظہ ہوں (1)…حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’اللہ تعالی کی راہ میں ایک گھڑی ٹھہرنا حجر اسود کے پاس شب قدر میں قیام کرنے سے بہتر ہے۔( شعب الایمان السابع والعشرون من شعب الایمان۔۔۔۔ الخ ۴ / ۴۰ الحدیث: ۴۲۸۶) (2)…حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہےرسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے فرمایا:اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے ’’جو شخص میرے راستے میں جہاد کرتا ہے میں اس کا ضامن ہوں اگر میں اس کی روح قبض کرتا ہوں تو اسے جنت کا وارث بناتا ہوں اور اگر واپس(گھر) لوٹاتا ہوں تو ثواب اور مال غنیمت کے ساتھ لوٹاتا ہوں۔(ترمذی کتاب فضائل الجہاد باب ما جاء فی فضل الجہاد ۳ / ۲۳۱ الحدیث: ۱۶۲۶)