Surah Al Anfal Ayat 59 (8:59)
The Spoils of War · Juz 10 · Madani
وَ لَا یَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا سَبَقُوْاؕ-اِنَّهُمْ لَا یُعْجِزُوْنَ 59
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ہرگز کا فر یہ خیال نہ کریں کہ وہ ہاتھ سے نکل گئے ہیں ، بیشک وہ (اللہ کو) عاجز نہیں کرسکتے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ہرگز کا فر اس گھمنڈ میں نہ رہیں کہ وہ ہاتھ سے نکل گئے بیشک وہ عاجز نہیں کرتے۔
Tafseer (Urdu)
{و لا یحسبن الذین كفروا:اور ہرگز کافر یہ خیال نہ کریں۔} یعنی جو کفار جنگ بدر سے بھاگ کر قتل ا ور قید سے بچ گئے اور مسلمانوں کے ہاتھ سے نکل گئے وہ اپنے اپ کو ہماری قدرت اور پکڑ سے باہر نہ سمجھیں ہم ہر طرح پکڑنے پر قادر ہیں۔( خازن الانفال تحت الایۃ: ۵۹ ۲ / ۲۰۵) کوئی خود کو اللہ تعالی کی پکڑ سے باہر نہ جانے: اس ایت میں ان لوگوں کے لئے بڑی عبرت ہے جو بیماری مصیبت اور کوئی افت انے کی صورت میں تو اللہ تعالی کی بارگاہ میں بڑی توبہ کرتے اور ساری زندگی گناہوں سے دور رہنے اور اطاعت و فرمانبرداری میں مصروف رہنے کا عہد کرتے ہیں لیکن جب تندرست ہو جاتے اور مصیبت و افت سے باہر نکل اتے ہیں تو ان کے دوبارہ وہی پرانے لچھن شروع ہوجاتے ہیں۔ انہیں یہ بات اچھی طرح یاد رکھ لینی چاہئے کہ وہ اللہ تعالی کی قدرت اور پکڑ سے کسی صورت باہر نہیں نکل سکتے کیونکہ اللہ تعالی انہیں ہر حال میں اور ہر طرح سے پکڑنے پر قادر ہے۔ مسلمان ایسا اعتقاد تو یقینا نہیں رکھتا لیکن عمل کے معاملے میں بہرحال حالت بہتر نہیں۔