Surah At Tariq Ayat 15 (86:15)
The Nightcommer · Juz 30 · Makki
اِنَّهُمْ یَكِیْدُوْنَ كَیْدًا 15
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک کافر اپنی چالیں چل رہے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک کافر اپنا سا داؤ ں چلتے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{انهم یكیدون كیدا: بیشک کافر اپنی چالیں چل رہے ہیں ۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی دو ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ کفار مکہ اللہ تعالی کے دین کو مٹانےحق کے نور کو بجھانے اورتاجدار رسالت صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم کو تکلیف پہنچانے کے لئے طرح طرح کی چالیں چل رہے ہیں اور میں اپنی خفیہ تدبیر فرماتا ہوں جس کی انہیں خبر نہیں تواے پیارے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم اپ کافروں کی ہلاکت کی دعا نہ فرمائیں بلکہ انہیں ڈھیل دیں اور انہیں چند روز کے لئے کچھ تھوڑی سی مہلت دیں کیونکہ وہ عنقریب ہلاک کر دئیے جائیں گے چنانچہ ایسا ہی ہوا اور غزوہ بدر میں انہیں اللہ تعالی کے عذاب نے اپنی گرفت میں لے لیا۔( خازن الطارق تحت الایۃ: ۱۵-۱۷ ۴ / ۳۶۹ مدارک الطارق تحت الایۃ: ۱۵-۱۷ ص۱۳۳۹ ملتقطا)