Surah Al Ghashiyah Ayat 1 (88:1)
The Overwhelming · Juz 30 · Makki
هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ الْغَاشِیَةِﭤ 1
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک تمہارے پاس چھا جانے والی مصیبت کی خبر آچکی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک تمہارے پاس اس مصیبت کی خبر آئی جو چھا جائے گی۔
Tafseer (Urdu)
{هل اتىك: بیشک تمہارے پاس اچکی۔} اس ایت مبارکہ میں نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم سے خطاب ہے کہ اے دو عالم کے سردار! صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم اپ کے پاس ایسی مصیبت کی خبر اچکی جو چھا جانے والی ہے۔ اس سے مراد قیامت ہے جس کی شدتیں اور ہولناکیاں ہر چیز پر چھا جائیں گی۔ (روح البیان الغاشیۃ تحت الایۃ : ۱ ۱۰ / ۴۱۲ مدارک الغاشیۃ تحت الایۃ: ۱ ص۱۳۴۲ خازن الغاشیۃ تحت الایۃ: ۱ ۴ / ۳۷۱) یونہی اس دن کافروں کے دلوں پر غشی اور چہروں پر سیاہی چھا جائے گی جبکہ فرمانبردارمسلمانوں کے دلوں پر خوشی اور چہروں پر روشنی چھا جائے گی۔